اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی سے ملاقات، صنعتکاری کو فروغ دینے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا

جمعہ 10 جولائی 2020 18:37

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی سے ملاقات، صنعتکاری کو فروغ دینے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے صدر محمد احمد وحید کی قیادت میں وزارت منصوبہ بندی کے سیکرٹری ماتھر نیاز رانا سے ملاقات کی۔ جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں صنعتکاری کو فروغ دینے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر طاہر عباسی اور یو بی جی ایف پی سی سی آئی کے چیف کوآرڈینیٹر ملک سہیل حسین وفد میں شامل تھے۔

وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزارت پلاننگ و ڈویلپمنٹ کے سیکرٹری ماتھر نیاز رانا نے وزارت کے مختلف نپراجیکٹس کے بارے میں آگاہ کیا اور سی پیک منصوبے کی تفصیلات ان کے ساتھ شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں نجی شعبے کیلئے جوائنٹ وینچرز و سرمایہ کاری کے عمدہ مواقع پائے جاتے ہیں چیمبر نجی شعبے کے ممبران کو ترغیب دے کہ وہ ان منصوبوں میں کاروباری شراکتیں قائم کرنے اور سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت اسلام آباد میں ایک انڈسٹریل زون قائم کیا جائے گا، چیمبر انڈسٹریل زون کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی تجاویز دے جن پر حکومت غور کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں مختلف شعبوں کے صنعتی کلسٹرز قائم کرنے کی ضرورت ہے جس سے مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ان کلسٹرز میں جوائنٹ وینچرز و سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں سہولت ہو گی۔

ناس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے کہا کہ چیمبر گذشتہ کئی سالوں سے اسلام آباد میں ایک انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے تاکہ صنعتکاری کو فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں موجودہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں اب نئی صنعتیں لگانے کیلئے گنجائش نہیں رہی جس وجہ سے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کرنے میں مشکلات درپیش ہیں اس لئے نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام وقد کی اشد ضرورت ہے۔

لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت پلاننگ و ڈویلپمنٹ اس منصوبے کو عملی شکل دینے میں تعاون کرے جس سے علاقے میں صنعتی سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا اور روزگار کے بے شمار نئے مواقع پیدا ہوں گے۔نمحمد احمد وحید نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو اعتماد میں لے کر سی پیک منصوبے کے تحت اسلام آباد میں انڈسٹریل زون قائم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیمبر انڈسٹریل زون کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی تجاویز حکومت کو بھیجے گا تا کہ خطے کی صلاحیت کے مطابق ایسا انڈسٹریل زون قائم کیا جائے جس سے علاقے میں صنعتی سرگرمیوں کی ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو۔ناسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر طاہر عباسی اور یو بی جی ایف پی سی سی آئی کے چیف کوآرڈینیٹر ملک سہیل حسین نے بھی خطے میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب