پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ میں سرمایہ کاروںکو41ارب روپے سے زائد کا فائدہ

بدھ 5 اگست 2020 20:00

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ میں سرمایہ کاروںکو41ارب روپے سے زائد کا فائدہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2020ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز مندی کا سلسلہ ختم ہوا اورمارکیٹ مثبت زون میں آگئی۔کاروبار حصص میں تیزی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 305پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 39600،39700اور 39800پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں کو دوبارہ عبور کرگیا۔ کاروبار میں تیزی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروںکو41ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںبدھ کو کاروبا ر کا آغاز منفی زون میں ہوا تاہم بعد ازاںسرمایہ کاروں نے پاور،سیمنٹ ،پیٹرولیم،فوڈز ،بینکنگ،اسٹیل ، اور کمیونیکیشن سیکٹر ز میں خریداری کی جس کی وجہ سے انڈیکس کاروبار کے دوران39935پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچاتاہم شیئرز مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں305.16پوائنٹس کی تیزی سی39882.78پوائنٹس پرپہنچ گیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس140.18پوائنٹس بڑھ کر17297.71پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس151.71پوائنٹس بڑھ کر 27813.52پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس995.07پوائنٹس کے اضافے سی63833 ہو گیا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں 41ارب77کروڑ84لاکھ 63ہزار458روپے کا اضافہ ہوگیا اور مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ کا مجموعی حجم73کھرب68ارب32کروڑ66لاکھ 19ہزار115روپی ہو گیا ۔ بدھ کو مارکیٹ میں 50کروڑ19لاکھ45ہزار551 حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو مارکیٹ میں 26ارب روپے مالیت کے 59کروڑ39لاکھ 81ہزار521شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔

بدھ کو مجموعی طور پر405کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سی248کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،139میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سی میپل لیف3کروڑ84لاکھ شیئرز،پاور سیمنٹ3کروڑ74لاکھ، ٹی آر جی پاک لمیٹڈ3کروڑ45لاکھ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ 3کروڑ29لاکھ,حیسکول پیٹرول2کروڑ26لاکھ،ڈی جی خان سیمنٹ2کروڑ14لاکھ اورپاک الیکٹرون 2کروڑ2لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے پریمیئر شوگرکے حصص کی قیمت میں35.46روپے بڑھ کر508.26روپے اور صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت34.50روپے بڑھ کر 868روپے پر جا پہنچی جبکہ جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایں کمی رہی ان میں پاک ٹوبیکو اورنیسلے پاکستان شامل تھیں جن کے دام 48.99روپے اور40روپے کی کمی سے بالترتیب1626.01روپی6410روپے رہ گئے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا