ٹی پی ایل لائف کی ٹی ایچ بی گلوبل کے ساتھ ٹیلی ہیلتھ خدمات متعارف کرانے کیلئے شراکت داری

منگل 15 ستمبر 2020 22:01

ٹی پی ایل لائف کی ٹی ایچ بی گلوبل کے ساتھ ٹیلی ہیلتھ خدمات متعارف کرانے کیلئے شراکت داری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) پاکستان میں معروف انشور ٹیک فراہم کرنے والی کمپنی TPL Life نے سنگاپور میں قائم گلوبل ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی The Health Bank کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس کے تحت ٹیکنالوجی اور جدت کو بروئیکار لاتے ہوئے ہیلتھ کیئر خدمات میں بہتری لائی جائے گی۔ The Health Bank ورچوئل ہسپتال (ہوم کیئر اور آفٹر کیئر)، ٹیلی ہیلتھ، تندرستی اور طرز زندگی سے متعلق پروگرام اور کرونک کیئر مینجمنٹ فراہم کر رہا ہے۔

The Health Bankنے TPL کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے اپنے ممبران کے لیے خصوصی ورچوئل ہیلتھ پلیٹ فارم متعارف کروایا ہے جو کہ ایک مکمل ہیلتھ مینجمنٹ ممبر شپ سلوشن ہے۔ س اسٹریٹجک شراکت داری کے ساتھ دونوں کمپنیوں نے پاکستان میں ’’گلوبل کیئر‘‘ متعارف کروائی ہے جو صحت اور تندرستی سے متعلق خدمات کا ایک پریمیم ون اسٹاپ حل ہے جس تک صارفین دنیا میں کسی بھی جگہ سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خدمات میں 24 گھنٹے کال پر ڈاکٹر تک رسائی، اپوائنٹمنٹ کا انتظام، فزیشن کا حوالہ اور صحت و تندرستی کے سفر میں معاونت کے لئے ایک مخصوص ہیلتھ منیجر شامل ہے۔یہ اسٹریٹجک اقدام پاکستان میں ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے صارفین کیلئے آسان لائف اور ہیلتھ انشورنس حل کی فراہمی اور لائف اینڈ ہیلتھ انشورنس خدمات کے حصول اور اسے استعمال کرنے کے حوالے سے طریقہ کار کو آسان بنانے سے متعلق TPL Life کے وژن کے عین مطابق ہے۔

شراکت داری کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے TPL Life کے CEO فیصل عباسی نے کہا کہThe Health Bank کے ساتھ ہمارا تعاون اپنے صارفین کو قابل قدر اور آسانی سے استعمال ہونے والی خدمات کی فراہمی کے لئے ہماری مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔ ہم صارفین کی نقل و حرکت اور غیر معمولی صحت کی دیکھ بھال کے حل پر توجہ دے رہے ہیں۔ ایک ایسی دنیا میں جہاں ڈیجیٹل خدمات پہلے سے زیادہ بڑھ رہی ہیں، ٹیلی ہیلتھ خدمات بے حد ضروری بن چکی ہیں۔

ایک حقیقی انشور ٹیک کمپنی کی حیثیت سے ٹی پی ایل لائف اس طلب کو پورا کرنے کے لئے جدت طرازی اور ٹیک میں سب سے آگے رہنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔دی ہیلتھ بینک کے سی ای او سلمان عارف نے کہا کہ دی ہیلتھ بینک اور ٹی پی ایل کے مابین شراکت داری صارفین کو ذہنی سکون اور بالخصوص وباء کے دوران معیاری صحت کی سہولیات تک بروقت رسائی کو یقینی بنائے گی، اس سے غیر ضروری طور پر ہسپتالوں میں جانے اور وائرس اور خطرے سے بچنے میں مدد ملے گی۔

اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور ٹیکنالوجیز کے ذریعے ہم اپنے ممبران کی بروقت دیکھ بھال اور مدد کر سکتے ہیں جس سے صحت کے حوالے سے بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔دی ہیلتھ بینک اپنی بے مثال ہیلتھ کیئر خدمات اور 25000 سے زائد عالمی شہرت یافتہ ڈاکٹروں، ہسپتالوں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے افراد کے عالمی نیٹ ورک پر فخر محسوس کرتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..