ضبط شدہ کنسائنمنٹس کی نیلامی میں بدعنوانی کا انکشاف

کسٹمز افسر محمدزمان جمالی نے سامان کا وزن ملی بھگت سے کم ظاہر کیا، مقدمہ درج

ہفتہ 19 ستمبر 2020 15:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے روکے گئے ضبط شدہ کنسائنمنٹس کی نیلامی کے عمل میں مبینہ طور پر کسٹمز افسران کی ملی بھگت سے بدعنوانی کے انکشاف پر حکام نے ذمہ دار کسٹم افسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ ٹرانزٹ ٹریڈ میں تعینات کسٹمز افسر محمد زمان جمالی نے مبینہ طورپر نعیم شیخ کے ساتھ مل کرنیلام ہونے والے سامان کی مقدار میں کمی کرکے قومی خزانے کو مجموعی طور پر 21کروڑ 59لاکھ 29ہزار 466روپے کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی۔

ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹرجنرل ٹرانزٹ ٹریڈاحمد رضاخان کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نام پر سال 2011 تا 2017 کے دوران درآمد ہونے والے وہ کنسائنمنٹس جنھیں مختلف وجوہات کی بنا پر روکا گیا تھا۔

(جاری ہے)

نیلام ہونے والے ان کنسائنمنٹس کی جب دوبارہ جانچ پڑتال کی گئی تو اس بات کا انکشاف ہواکہ نعیم شیخ نے کسٹمز افسر محمدزمان جمالی کے ساتھ مل کر نیلام ہونے والے ٹرانزٹ سامان جس میں ڈش انٹینا، پی وی سی پروفائلز، اور پلاسٹک کا سامان شامل ہیں، کی مقدار 25525کلوگرام کم ظاہر کر کے 45لاکھ روپے میں فروخت کیاجبکہ نیلامی میں فروخت ہونے والے اس سامان کا حقیقی وزن 75300 کلوگرام جبکہ حقیقی مالیت 21کروڑ 59لاکھ 29ہزار 466روپے تھی۔

یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ محکمہ کی جانب سے جو سامان نیلام کیاجارہا تھا اس کی درآمدات پر پابندی عائدہے اور بیشترسامان انڈین اوریجن کا حامل ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ