بجلی کے 200سے زائد یونٹس سے سبسڈی ختم کرنے سے مڈل کلاس طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہوجائے گا ،اقتصادی ماہرین ،اضافہ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے اور بجٹ خسارے کو مقررہ حد تک رکھنے کے تحریری معاہدے کے تحت کیاہے ،ڈاکٹرشاہد حسن، روٹی کپڑا روزی او ررہائش کے تڑپنے والے طبقے پر 55ارب روپے کا اضافہ بوجھ ڈال دیا گیا ،ڈاکٹر ابراہیم مغل

اتوار 2 فروری 2014 15:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) اقتصادی ماہرین نے کہاہے کہ بجلی کے 200سے زائد یونٹس سے سبسڈی ختم کرنے سے مڈل کلاس طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہوجائیگا۔ دوسری جانب صنعتی پیداواری قیمت میں بھی اضافہ ہو گاجبکہ اس عمل سے افراط زر کی شرح بھی بڑھے گی۔ اس ضمن میں انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے کہا کہ حکومت نے بجلی کے نرخوں میں اضافہ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے لئے بجلی اور گیس پر دی جانے والی سبسڈی کو واپس لینے اور بجٹ خسارے کو مقررہ حد تک رکھنے کے تحریری معاہدے کے تحت کیاہے۔

ایگرو فورم کے چیئرمین ڈاکٹر ابراہیم مغل نے کہا کہ روٹی کپڑا روزی او ررہائش کے تڑپنے والے طبقے پر 55ارب روپے کا اضافہ بوجھ ڈال دیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ انڈسٹری پر بھی بجلی کے بلوں میں اضافے کی صورت میں اس کی صنعتی پیداواری لاگت میں اضافہ ہو جائے گا جس سے مہنگائی بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور سرکاری اداروں کے ذمے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مد میں 180ارب روپے کی لگ بھگ بقایا جات ہیں۔ اگر یہ بقایا جات وصول کر لئے جاتے تو بجلی مہنگی کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی تھی۔ اس فیصلے سے لائن لاسز اور بجلی چوری میں مزید اضافہ ہو گا۔ ملک کا طاقتور طبقہ بجلی کے بل ادا نہیں کرے گا جس سے غریب عوام مزید معاشی مشکلات کا شکار ہوں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا