آل پاکستان چیمبرز آف کامرس پری بجٹ کانفرنس آج کراچی چیمبرمیں ہوگی،ملک بھر کے38 چیمبرز شرکت کریں گے

پیر 3 فروری 2014 14:48

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام آل پاکستان چیمبرز آف کامرس پری بجٹ کانفرنس آج (منگل)کراچی چیمبر میں منعقد ہو گئی ،کانفرنس میں ملک بھر کے38 چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری شرکت کریں گے ۔اس ضمن میں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبداللہ ذکی نے بتایا کہ اس آل پاکستان چیمبرز آف کامرس پری بجٹ کانفرنس میں اسلام آباد، راولپنڈی، خیبرپختونخوا، لاہور، کوئٹہ، حیدرآباد، سکھرچیمبر کے علاوہ ملک کے30 سے زائد چیمبرز آف کامرس نے اپنی شرکت کو کنفرم کردیا ہے۔

کانفرنس کو دوسیشنزہوں گے ۔ پہلا سیشن ملک بھر کے چیمبرز کے صدورپر مشتمل ہوگاجبکہ دوسرے سیشن میں اہم قومی سیاسی جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

عبداللہ ذکی نے بتایا کہ ملک گیر سطح پر پری بجٹ کانفرنس منعقد کرانے کا بنیادی مقصد یک آواز ہوکرحکومت کو بجٹ تجاویز پیش کرنا ہے تاکہ وفاقی وصوبائی بجٹس میں تجارت وصنعتی شعبوں کے درمیان بجٹ اقدامات کے حوالے سے ابہام پیدا نہ ہوں اور باہمی اتفاق ومشاورت کے ساتھ مشترکہ طور پر بجٹ سفارشات مرتب کی جاسکیں۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے تجارتی ایوانوں، انجمنوں کی جانب سے علیحدہ علیحدہ بجٹ تجاویز مرتب کرکے حکومت کو ارسال کی جاتی رہی ہیں لیکن اس بار کراچی چیمبر نے یہ بیڑا اٹھایا ہے کہ ملک بھر کی تاجرو صنعتکار برادری یک جان ہوکربجٹ تجاویز کا صرف ایک ہی مسودہ وفاقی حکومت کو پیش کرے جسکے نئے بجٹ میں شمولیت کے واضح امکانات باقی رہ سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ پری بجٹ کانفرنس میں سیاستدانوں کا سیشن اس لیے رکھا گیا ہے کہ مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے انہی سیاستدان کو پہلے سیشن میں طے پانے والے بجٹ سفارشات کو ان کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ وہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ان تجاویز کو پیش کریں اور حکومتی حلقوں تک ان تجاویز کو پہنچاسکیں۔ عبداللہ ذکی نے بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی کی ہدایات پر کراچی چیمبر نے یہ بیڑا اٹھایا ہے، جسکے مالی سال2014-15 کے وفاقی بجٹ میں ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے لیے دور رس نتائج حاصل ہوسکیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب