کراچی چیمبر۔۔۔ مذمت

بزنس مین گروپ اورکراچی چیمبر کی فرانسیسی صدر کے توہین آمیز بیان کی شدید مذمت

بدھ 28 اکتوبر 2020 19:31

اسلام آباد۔28اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2020ء) :بزنس مین گروپ کے رہنماؤں اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے اسلام مخالف بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اربوں مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے جو پاکستان اور دنیا بھر میں نفرت، دشمنی اور محاذ آرائی کو جنم دے گا۔

چیئرمین سراج قاسم تیلی، وائس چیئر مینز بی ایم جی طاہر خالق، زبیر موتی والا، ہارون فاروقی اور انجم نثار، جنرل سکریٹری بی ایم جی اے کیو خلیل، کے سی سی آئی کے صدر شارق وہرا، سینئر نائب صدر ثاقب گڈلک اور نائب صدر شمس الاسلام نے بدھ کو جاری کردہ اپنے مشترکہ بیان میں اس بات کی نشاندہی کی کہ آزادی اظہار رائے کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہونا چاہیے کہ کسی کے مذہبی عقائد پر حملہ کیا جائے یا لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جائے اور نہ ہی بین المذاہب منافرت کو جنم دینے کی اجازت ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

کے سی سی آئی اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کسی بھی کوشش کو سختی سے مسترد کرتا ہے اور آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دل شکن خاکوںکی شدیدمذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی تاجروصنعتکار برادری اس معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتی ہے اور اس سلسلے میں سینیٹ و قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر قراردادیں منظور ہونے کو سراہتی ہے جن میں قانون سازوں نے احتجاج کرتے ہوئے پیرس میں پاکستان کے سفیر کو واپس بلانے پر زور دیا ہے۔

بی ایم جی کی قیادت اور کے سی سی آئی کے عہدیداروں نے اپیل کی کہ عالمی برادری کو مذہبی منافرت پھیلانے کے اس طرح کی حرکتوں کو روکنے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کے لیے آگے آنا چاہیے اور فرانس کو مسلم دنیا سے معافی مانگنی چاہیے کیونکہ کوئی بھی مسلمان آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف کسی صورت بھی گستاخی برداشت نہیں کرسکتا کیونکہ آپ ۖ کی حرمت مسلمانوں کے لیے ان کی زندگیوں سے زیادہ  اہم ہے

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب