54 فیصد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، وزیر خزانہ کا عتراف

جمعرات 27 فروری 2014 17:50

54 فیصد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، وزیر خزانہ کا عتراف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں 54 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں اگر ہمیں آگے بڑھنا ہے تو ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ کرنا ہوگا۔قومی اسمبلی میں سوالات کے جواب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ غیر ملکی میڈیا اور حکام پاکستانی پارلیمنٹرینز کو ٹیکس چور سمجھتے ہیں۔

6 جنوری تک صرف 312 ممبران تھے جو ٹیکس دے رہے تھے لیکن ہم نے کوشش کرکے 31 جنوری تک تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو این ٹی این نمبر دے دیا، اب قومی اسمبلی کے 8 اور صوبائی اسمبلیوں کے صرف 40 ارکان کی جانب سے ٹیکس ادائیگی نہیں کی گئی ان سے بھی رابطے کی کوشش کررہے ہیں۔ حکومت نے ٹیکس وصولی کے حوالے ڈکشنری شائع کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اور جمعے تک یہ ویب سائؤیٹ پر اپ لوڈ کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر ہمیں آگے بڑھنا ہے تو ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ کرنا ہوگا، پچھلے 5 سال میں ٹیکسوں میں اضافہ کی شرح اوسط 3 فیصد تھی جسے گزشتہ 7 ماہ میں 17 فیصد پر لے آئے ہیں، زرعی ٹیکس 18 ویں ترمیم کے تحت نہیں بلکہ 1973ء کے آئین کے تحت صوبوں کے پاس ہے، بعض اراکین پارلیمنٹ کی خواہش تھی کہ زرعی ٹیکس کو وفاق کے اختیار میں لانا چاہئے، 1998ءمیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے زرعی ٹیکس کا مسودہ تیار کیا تھا جو چاروں صوبوں نے منظور کیا تھا مگر پنجاب اور سندھ میں اس سے حاصل ہونے والی رقم انتہائی کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 54 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، انکم سپورٹ لیوی کے پیسے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں آنا تھے مگر بعض لوگ اسے عدالت میں لے گئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ