پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 1کھرب 3ارب19کروڑ91لاکھ روپے بڑھ گئی

بدھ 25 نومبر 2020 20:16

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 1کھرب 3ارب19کروڑ91لاکھ روپے بڑھ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمسلسل دوسرے روزبدھ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس کی 40ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس514.18پوائنٹس کے اضافے سی40377.64پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ60.05فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 1کھرب 3ارب19کروڑ91لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت38.47فیصد زائد رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ رو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی بھرپور خریداری شروع کی گئی جس کے باعث تیزی دیکھنے میںا ٓئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئی40431پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں40400کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب آگئی اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس514.18پوائنٹس کے اضافے سی40377.64پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس264.73پوائنٹس کے اضافے سی17016.38پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 386.86پوائنٹس کے اضافے سی28058.88پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور پر378کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 227کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،134میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم73کھرب44ارب35کروڑ78لاکھ روپے سے بڑھ کر74کھرب47ارب55کروڑ69لاکھ روپے ہوگیا ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے کولگیٹ پامولو،مری پٹرولیم ، رفحان میظ اوروائتھ پاک کے حصص سرفہرست رہے جس میں کولگیٹ پامولوکے حصص50روپے کے اضافے سی2850روپے او ر مری پٹرولیم 47.03روپے کے اضافے سی1353.17روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ 89روپے کی کمی سی8311روپے اور وائتھ پاک12.56روپے کی کمی سی998.02روپے ہوگئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے      درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے

عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے

وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف

وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف

مختلف اقدامات ‘ سرحد چیمبر و اینڈریو شوفر کے مابین اتفاق

مختلف اقدامات ‘ سرحد چیمبر و اینڈریو شوفر کے مابین اتفاق

چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال سے بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال سے بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال