سٹیٹ بینک کی میزبانی میں بینکوں میں انتظام خطرہ کے فریم ورک پر سارک فنانس سیمینار،بینکوں کے انتظام خطرہ فریم ورک کو تمام خطرات کا احاطہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور ان کی مخصوص ضروریات اور حالات کے مطابق ڈھالا جانا چاہیے، قائم مقام گورنر شرف محمود وتھرا

پیر 17 مارچ 2014 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قائم مقام گورنر شرف محمود وتھرا نے صحت مند بینکاری نظام اور معاشی نمو کے لیے بینکوں میں مضبوط انتظام خطرہ (risk management) فریم ورک کی اہمیت اجاگر کی ہے۔نباف، اسلام آباد میں ”بینکوں میں انتظام خطرہ کا فریم ورک“ کے موضوع پر سارک فنانس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بینکوں کے انتظام خطرہ فریم ورک کو تمام خطرات کا احاطہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور ان کی مخصوص ضروریات اور حالات کے مطابق ڈھالا جانا چاہیے۔

انہوں نے انتظام خطرہ فریم ورک کے اہم عناصر کے بارے میں تفصیل سے بتایا جس میں بینکوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سینئر انتظامیہ کے کردار، مناسب پالیسیوں، طریقہ ہائے کار، حدود اور کنٹرول کے قیام مؤثر ایم آئی ایس اور انتظام خطرہ کے عمل کو ادارہ جاتی حیثیت دینا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے انتظام خطرہ کے طور طریقوں میں کمزوریوں کے باعث عالمی مالی بحران سے سیکھے ہوئے اہم اسباق کو بھی اجاگر کیا۔

انہوں نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی فعال شرکت، بزنس پلاننگ اور حکمت عملی میں چیف رسک آفیسرز کے بڑھے ہوئے کردار، خطرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کارکردگی کے لحاظ سے معاوضے، رسک کلچر کو ادارہ جاتی حیثیت دینے اور کاروبار کی سطح پر خطرات سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے ایک جامع اور متوازن ضوابطی اور نگرانی کا فریم ورک قائم کیا ہے۔

اس سلسلے میں انہوں نے بینکوں میں مؤثر انتظام خطرہ کے لیے اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ مختلف گائیڈ لائنز اور ہدایات کا ذکر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک اہم جاری ضوابطی کارروائی پاکستان میں دسمبر 2013ء سے بازل III کا نفاذ ہے۔ مزید یہ کہ پاکستانی بینکاری صنعت مضبوط سرمایہ جاتی بنیاد رکھتی ہے جیسا کہ 16 فیصد شرح کفایت سرمایہ (capital adequacy ratio) سے عکاسی ہوتی ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ کاروبار کے شعبوں میں پھیلاؤ، مالی سرگرمیوں کی عالمگیریت، نئی مالی مصنوعات کے سامنے آنے اور مسابقت میں اضافے سے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں لیکن اس صورتحال میں ممکنہ خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔ چنانچہ معلومات کے تبادلے اور ہمارے بینکاری شعبوں کے لیے ممکنہ خطرہ بننے والے علاقہ وار مسائل کے حل کے لیے جاری شرکت کو سہل بنانے کی خاطر اس قسم کے علاقائی فورم بہت مفید ہیں۔قبل ازیں ایم ڈی نباف عامر عزیز نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور سیمینار کے مرکزی خیال سے آگاہ کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..