گیس بند ش کی مذ مت۔سیکٹروں کارخانے بند،ہزاروں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں: میاں زاہد حسین

اداروں کی ناقص منصوبہ بندی کا خمیازہ عوام اور معیشت بھگت رہی ہے،ملکی معیشت سندھ وبلوچستان میں صنعتوں کی بندش کی متحمل نہیں ہو سکتی

جمعہ 8 جنوری 2021 17:59

گیس بند ش کی مذ مت۔سیکٹروں کارخانے بند،ہزاروں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں: میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جنوری2021ء) ایف پی سی سی آئی کے نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جنرل انڈسٹری کیپٹیو پاور کے لیے گیس کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پیداوار روزگار اور محاصل بری طرح متاثر ہونگے۔

گیس کی بندش متعلقہ حکام کی ناقص منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے سیکٹروں صنعتی یونٹ بند اورہزاروں افراد انکی نا اہلی کا خمیازہ بھگتے ہوئے بے روزگار ہو گئے ہیں۔اگر حسب سابق موسم سرما میں گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ جاری رکھنی تھی تو ڈھائی سال میں اسکی قیمت میں سات سو فیصد اضافہ اورایل این جی پراجیکٹ پر اربوں روپے کس خوشی میں لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی بندش معیشت کے لئے تباہ کن ہے جنرل انڈسٹری کے لیے گیس کی بندش سے کارخانے بند ہو نے کی صور ت میں ایکسپور ٹ بیس انڈسٹری کے لیے سپلائی چین متاثر ہو نے سے ملکی ایکسپو رٹس بھی شدید متاثر ہو ں گی۔ جس سے بے روزگاری بڑھنے کے ساتھ تجارتی توازن بگڑ جائے گا۔ ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو بھی گیس لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے جس سے لاکھوں افراد بے روزگار اور ٹرانسپورٹ مہنگی ہو رہی ہیں جس کا نتیجہ عام استعمال کی اشیاء کی قیمت میں اضافہ کی صورت میں نکلے گا۔

انھوں نے کہا کہ ایل این جی کے ٹینڈر جاری کرنے میں کئی ماہ کی غیر ضروری تاخیر کی گئی جسکی وجہ سے مہنگی گیس خریدنی پڑ رہی ہے جبکہ موسم گرما کے لئے ٹینڈر سردیوں میں جاری کر کے غلطی دہرائی جا رہی ہے جس سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہو گا۔ایک طرف وزیر اعظم برآمدات بڑھانے میں حد درجہ سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف بعض ادارے برآمدات اور صنعتی پیداوار کو ختم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

کراچی وبلوچستاں میں صنعتوں کو کیپٹیو پاورکے لیے گیس کی بندش ملکی معیشت سے کھلواڑ ہے جسے فوری طور پر بند کیا جائے کیونکہ ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔گیس شارٹ فال کو پورے ملک پر تقسیم کیا جائے تاکہ معیشت کو پہنچنے والے نقصان میں کمی لائی جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ گیس کی کمی سے عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور انھیں قدرتی گیس کے بجائے ایل پی جی استعمال کرنا پڑ رہی ہے جسکی قیمت میں زبردست اضافہ کیا جا چکا ہے اور مذید اضافہ کی تیاری کی جا رہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے