قیام امن کیلئے سنجیدہ بنیادوں پر عملی اقداما ت ا ٹھانے کی اشد ضرورت ہے ،د دائود آغا

سانحہ بولان نہ صرف انسانیت سوز واقعہ ہے بلکہ ایسے واقعات سے بین الاقوامی سطح پر ملکی وقار ساکھ اور مورال پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ملک کو چند دہشتگردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا مستقبل میں ایسے المناک دردناک واقعا ت کے روک تھام کیلئے یقین ہے کہ قانون نافذ کرنے والے تمام ا داروں پرمربوط لائحہ عمل طے کر کے دائمی امن کیلئے عملی کردارادا کرینگے ،صدر بلوچستان شیعہ کانفرنس

منگل 12 جنوری 2021 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2021ء) قیام امن کیلئے سنجیدہ بنیادوں پر عملی اقداما ت ا ٹھانے کی اشد ضرورت ہے سانحہ بولان نہ صرف انسانیت سوز واقعہ ہے بلکہ ایسے واقعات سے بین الاقوامی سطح پر ملکی وقار ساکھ اور مورال پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ملک کو چند دہشتگردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا مستقبل میں ایسے المناک دردناک واقعا ت کے روک تھام کیلئے یقین ہے کہ قانون نافذ کرنے والے تمام ا داروں پرمربوط لائحہ عمل طے کر کے دائمی امن کیلئے عملی کردارادا کرینگے ان خیالات کااظہار بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید دائود آغا نے گزشتہ روز مختلف وفود سے ملااقات میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کوئی کمزور ریاست نہیں بلکہ دنیا کا آٹھواں بڑی ایٹمی قوت ہونے کے ساتھ بہترین خفیہ ایجنسی رکھنے کااعزاز بھی وطن عزیز کو حاصل ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پر امن ہیں اور بلوچستان میں بسنے والے تمام برادر قبائلی اقوام پر امن طریقے سے باہم زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں دائمی امن کی بحالی کیلئے بلوچستان کے تمام سیاسی وسماجی اور سول سوسائٹی کے تنظیموں نے جدوجہد کئے ہیں قیام امن کی بحالی میں ان کے خدمات اور قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی ہمیں علم ہے کہ بلوچستان میں گریٹ گیم کھیلا جارہا ہے اور بلوچستان میں دشمن ملک کی جانب سے مداخلت ہمیشہ سے رہا ہے تاہم عوام اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر دشمن قوم فرقہ مذہب سے نہ چھوڑا جائے اسلام ہمیں کسی بے گناہ کی جان لینے کی کسی صورت اجازت نہیں دیتی تمام تر مسلط ذات پات رنگ ونسل سے بالاتر ہوکر ہمیں ایک انسان اور اللہ کے پیدا کردہ مخلوقات کی طرح خوشحالی سے زندگی بسر کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ سانحہ بولان مچھ المناک واقعہ پر پشتون،بلوچ برادرا قوام سمیت اس واقعہ پر ساتھ دینے والے تمام انسانیت پر ست تعلیم یافتہ با شعور طبقات تمام س یایس جمہوری اداروں مذہبی جماعتوں جید علماء انجمن تاجران بلوچستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بناہوں کے خون ناحق پر ہمارے ساتھ ملکر حق کی صدابلند کیں دائود آغا نے کہا کہ ہم اور ہمارا صوبہ ترقی کی جانب راغب ہے ترقی کاراستہ روکنے کیلئے غیر ملکی اعلیٰ کار کرائے کے قاتلوں کو راس نہیں آتی غیرملکی ایجنڈے اور اپنے غیر ملکی آقائوں کو خوش کرانے کیلئے ایسے بذدلانہ حربے اور ہتھکنڈے استعمال کرنے پر اتر آتے ہیں اور ان کا زور مظلوم لا چار مزدوروں پر ہی چلتی ہے جو دو وقت کی روٹی کمانے کیلئے پہاڑوں پرجا کرمحنت مزدوروں کر کے اپنے بال بچوں کیلئے حلال طریقے سے دو روپے کماتے ہیں ہزارہ قوم کمزور نہیں ہزارہ قوم کی ایک لمبی تاریخی پس منظر ہے ہزارہ قوم ایک جنگجو قوم ہے جو اپنے حقوق پر کسی طور سے سمجھوتہ نہیں کرتے تاہم چند اعداد غیر ملکی اعلیٰ کار اور کرائے کے قاتل جو بزدلوں کی طرح ہمیشہ چھپکے اور پیچھے سے وار کئے ان کے یاسے بزدلانہ حملوں سے ہزارہ قوم کسی صورت مرعوب نہیں ہونگے ہزارہ قوم کی امن پسندی کو کمزور ی نہ سمجھا جائے ہزارہ قوم اپنی دفاع کرنا جانتی ہے جہاں مردوں کی طرح آمنے سامنے مقابلہ ہوں انہوں نے کہا کہ ہزارہ قوم ملکی سالمیت، بقاء پر ہمیشہ کی طرح آج بھی لبیک کہتے ہیں ہزارہ قوم کی پروجیکٹ کو کسی بھی طرح ناکامی سے دو چار کریں جو کہ چین اور پاکستان کے مابین ایک تاریخی ترقی خوشحالی پروجیکٹ ہے دائود آغا نے کہا کہ مچھ اور کوئلہ کانوں سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے فل پروف سیکورٹی اقدامات فراہم کرنے کیلئے سیکورٹی اداروں کے کاوشوں سے انشاء اللہ عملی اقدامات اٹھایا جائے گا کہ ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی پیچیدہ شرط وشرائط اور تنگ کئے بغیر کان مالکوں کے ہمراہ مزدوروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے باہمی مذاکرات میں کامیابی سے ہمکنار ہونگے دائود آغا نے کہا کہ بلوچستان میں تمام برادر اور قبائلی اقوام آج سے نہیں صدیوں سے یہاں آباد ہے اور باہم مشترکہ زندگی گزاررہے ہیں عوام مٹی بھر دہشتگردوں کے باتوں میں نہ آئیں اور اپنے صفوں میں دہشتگردوں کو جگہ نہ دیں انہوں نے کہا کہ سانحہ مچھ انتہائی بے درد اور سفاکانہ غیر انسانی عمل تھا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہیں انشاء اللہ عوام کے تعاون سے سانحہ میں ملوث کرائے اور غ یر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا قاتلوں کو بہت جلدانصاف کے کٹہرے میں لا کر دم لینگے اورمزدوروں کو 100فیصد یقینی بنانے کیلئے ہر پہلو پر غور کر کے سیکورٹی پلان تیار کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ آرمی چیف 2018میں کئے گئے وعدے ضرورت وفا کرینگے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے