کپاس کی پیداوار میں کمی پاکستان کو زرمبادلہ کے خسارے کی وجہ بن گئی

کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے کاٹن اندسٹری کیلیے ٹیکسٹائل شعبے کی طرز پر بجلی کا رعایتی ٹیرف دینے کا مطالبہ کر دیا

جمعرات 14 جنوری 2021 19:34

کپاس کی پیداوار میں کمی پاکستان کو زرمبادلہ کے خسارے کی وجہ بن گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) کپاس کی پیداوار میں کمی پاکستان کو زرمبادلہ کے خسارے کی وجہ بن گئی، کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے کپاس کی فصل کے لیے زوننگ ایریا کی پالیسی پر عملدرآمد، اسپورٹ پرائس کے نفاذ اور کاٹن اندسٹری کیلیے ٹیکسٹائل شعبے کی طرز پر بجلی کا رعایتی ٹیرف دینے کا مطالبہ کر دیا۔ماضی کی حکومتوں کی عدم دلچسپی کے باعث کپاس کی برآمد کرنے والا ملک اب کپاس درآمد کرنے لگا، کپاس کی سالانہ پیداوار میں کمی سے ملکی معیشت کو اربوں ڈالرز کا نقصان پہنچ رہا ہے ۔

ملک میں کپاس کی سالانہ پیداوار 15 ملین بیلز سے کم ہوکر 5.5 ملین بیلز تک پہنچ گئی۔پیداوار میں کمی سے پاکستان کو سالانہ 2 ارب ڈالر براہ راست اور8 ارب ڈالر بالواسطہ نقصان ہورہا ہے، کپاس کی پیداوار میں کمی کا خمیازہ کاٹن سیڈ آئل کی مد میں 700 ملین ڈالر اور کھل بنولہ کی پیداوار میں سالانہ 50 لاکھ ڈالر کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں کپاس کی پیداوار میں کمی سے گزشتہ ایک دہائی میں پاکستانی معیشت کو 36 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔

کپاس کی پیداوار میں کمی سے امپورٹ بل میں اضافہ، ٹیکسٹائل کی صنعت کو نقصان، خوردنی تیل کی پیداوار میں کمی اور بے روزگاری کی صورت نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ترجمان وزارت فوڈ سکیورٹی ڈاٹر ہمایوں جاوید کے مطابق کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی تجاویز وزارت کو موصول ہوئی ہیں ہم ان تجاویز پر غور کر رہے ہیں کپاس کی سپورٹ پرائس، کاٹن کے زوننگ ایریا کا نفاذ اور کاٹن کے جدید بیج کی پیداوار کیلیے اقدامات کرینگے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار