ٹیلی کام سیکٹر کے ریونیو میں 129 فیصد اضافہ ہوا، سالانہ رپورٹ

مالی سال 2020 کے دوران ٹیلی کام سیکٹر سے قومی خزانے کو 278 ارب وصول ہوئے

ہفتہ 16 جنوری 2021 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ مالی سال 2020 کے دوران ٹیلی کام سیکٹر سے قومی خزانے کو 278 ارب وصول ہوئے۔سالانہ رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام سیکٹر پاکستان کی معیشت میں نمایاں عنصر بن کر ابھرا ہے جس نے گزشتہ برس کے مقابلے میں قومی خزانے کو 129 فیصد اضافی ریونیو کماکر دیا۔ مالی سال 2019 کے دوران ٹیلی کام سیکٹر سے قومی خزانے کو 121 ارب روپے کا فائدہ ہوا تھا۔

مالی سال 2020 کے دوران یہ ریونیو بڑھ کر 278 ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق لاک ڈائون کی وجہ سے ٹیلی کام سروسز کے استعمال میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔ اس کا اندازہ اس ان اعداد و شمار سے لگایا جاسکتا ہے کہ 2019 میں پاکستانی صارفین نے 2545 پیٹا بائٹس ڈیٹا استعمال کیا جبکہ 2020 میں 4498 پیٹا بائٹس ڈیٹا استعمال ہوا یعنی ڈیٹا کے استعمال میں 77 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر نیٹ ورک کو اپ گریڈ نہ کیا جاتا تو یہ خاطر خواہ ترقی ممکن نہ ہوتی۔ اس وقت ملک میں بین الاقوامی سطح پر بینڈوتھ کی کیکٹیویٹی 3.1 ٹیرا بائٹس اور ملک میں 47 ہزار کے قریب سیل سائٹس ہیں، جن میں 90 فیصد سائٹس پر فورجی کی سہولت میسر ہے۔پی ٹی اے کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پچھلے پانچ سالوں میں ملک میں کل براڈ بینڈ کی خریداری میں 175 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اب برڈ بینڈ کے صارفین 90 ملین کا ہندسہ عبور کر چکے ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملک کی 87 فیصد آبادی کو ٹیلی کام نیٹ ورک کی سہولت میسر ہے اور پی ٹی اے آپریٹرز کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے تاکہ بقیہ 13 فیصد لوگوں تک بھی نیٹ ورک پہنچایا جائے۔ ملک میںا س وقت 172 ملین سے زیادہ موبائل صارفین اور 2.2 ملین فکسڈ لائن صارفین ہیں۔

لاک ڈائون کی وجہ سی2020 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہوئی تاہم ٹیلی کام سیکٹر نے ملک میں کی جانے والی مجموعی ایف ڈی آئی میں 25 فیصد حصہ ڈالا۔ مقامی آپریٹرز کے ذریعہ کی جانے والی کل سرمایہ کاری میں 14.25 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور مجموعی طور پر 734 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔مالی سال 2020 میں ٹیلی کام سیکٹر کی مجموعی آمدنی 537 ارب ہوگئی جو بنیادی طور پر موبائل سیکٹر سے ہوئی۔

اس دوران ٹیلی کام صارفین کو بھی اتنا ہی فائدہ ہوا ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران پاکستان میں ٹیلی کام کی سہولیات میں بہتری آئی ہے اور فی الحال ایک جی بی براڈ بینڈ کی قیمت 0.20 امریکی ڈالر سے تک ہے جو اس خطے میں سب سے کم قیمت ہے۔اسی طرح ڈیوائس رجسٹریشن سسٹم کی وجہ سے فون کی درآمد پر ٹیکس وصولی کے ساتھ حکومت کی آمدنی میں کئی گنا اضافہ ہوا۔ موبائل فون کی مقامی تیاری نے ٹیلی کام ایکو سسٹم کو زندہ کیا ہے جس میں مقامی 4 جی ڈیوائس مینوفیکچرنگ میں 34 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب