اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی جاری ہونے پر غیر واضح صورتحال

حصص کے فروخت کادباو،ْ بڑھنے کے سبب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائوکے بعد مندی کا رجحان،کے ایس ای 100انڈیکس116.42پوائنٹس کی کمی سی45868.04پوائنٹس کی سطح پرآ گیا،59.33فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس سے مارکیٹ کے سرمائے میں19ارب1کروڑ48لاکھ روپے کی کمی

جمعہ 22 جنوری 2021 23:05

اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی جاری ہونے پر غیر واضح صورتحال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی جاری ہونے کی ضمن میں غیرو اضح صورتحال سے حصص کے فروخت کادباو،ْ بڑھنے کے سبب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کو اتار چڑھائوکے بعد مندی کا رجحان رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای 100انڈیکس116.42پوائنٹس کی کمی سی45868.04پوائنٹس کی سطح پرآ گیااور59.33فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس سے مارکیٹ کے سرمائے میں19ارب1کروڑ48لاکھ روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت 28.98فیصدکم رہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئی46115.10پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی جاری ہونے کی ضمن میں غیرو اضح صورتحال سے حصص فروخت کا دبائو بڑھنے کے سبب46ہزار کی نفسیاتی حد پر برقرار نہ رہ سکا اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی جس کے سبب انڈیکس45693پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری بھی آئی لیکن مندی کا رجحان غالب آگیااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس116.42پوائنٹس کی کمی سی45868.04پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس87.18پوائنٹس کی کمی سی19060.98پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 72.94پوائنٹس کی کمی سی31840.92پوائنٹس کی سطح پرآگیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر391کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سی142کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ232میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب34ارب32کروڑ64لاکھ روپے سے گھٹ کر83کھرب15ارب31کروڑ16لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت411روپے کے اضافے سی10890روپے اورآئی سی آئی پاکستان17.03روپے کے اضافے سی859.08روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان 25روپے کی کمی سی6575روپے اورمری پٹرولیم کے حصص 23.52روپے کی کمی سے 1427.08روپے ہوگئی

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..