فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اپنی خواتین ممبران کو رکنیت کی تجدید کروانے کی ہدائت

جمعرات 4 مارچ 2021 12:46

فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اپنی خواتین ممبران کو رکنیت کی تجدید کروانے کی ہدائت
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2021ء) فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنی خواتین ممبران کو فوری رکنیت کی تجدید کروانے کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ چونکہ تمام خواتین ممبران کی رکنیت 31مارچ کو ختم ہو رہی ہے لہٰذا ممبران تجدید رکنیت فیس جمع کروا کر اپنی ممبر شپ کی تجدید کروا لیں۔ فیصل آبادوومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ترجمان نے بتایاکہ تمام ممبران کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیاہے کہ چونکہ ان کی رکنیت رواں ماہ کے اختتام پر ختم ہو رہی ہے اسلئے و ہ میمورنڈم اینڈ آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن کے تحت اپنی رکنیت کی تجدید کروالیں۔

انہوں نے بتایاکہ تجدید کیلئے لازمی ہے کہ متعلقہ رکن تجدید فیس کے علاوہ انکم ٹیکس ریٹرن برائے سال 2020، کارپوریٹ کلاس کیلئے تازہ ترین سیلز ٹیکس ریٹرن، چیمبر کا ممبر شپ سرٹیفکیٹ بھی پیش کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اپنے معزز ممبران کو محکمانہ شناختی کارڈ بھی جاری کررہی ہے جس کی فیس 200روپے رکھی گئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ جو ممبران چیمبر کا شناختی کارڈ حاصل کرناچاہیں وہ مقررہ فیس جمع کروا کر قواعد وضوابط اور ادارہ کی پالیسی کی روشنی میں رکنیت کارڈ حاصل کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مزید معلومات و رہنمائی کیلئے فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر ایسٹ کینال روڈ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ