اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی نے جوائنٹ ٹاسک فورس کے اصول و ضوابط میں ترامیم کردیں

جمعرات 22 اپریل 2021 23:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) بینک دولت پاکستان اور سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے مالی گروپ کی سطح پر اینٹی منی لانڈرنگدہشت گردی کی فنانسنگ کے انسدادجوہری پھیلا کی فنانسنگ کی روک تھام(اے ایم ایلسی ایف ٹیسی پی ایف)کی نگرانی سمیت نگرانی کے حوالے سے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی جوائنٹ ٹاسک فورس برائے مرکب مالی ادارہ جات (financial conglomerates) کے اصول و ضوابط یعنی ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) میں ترامیم کردی ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر اور چیئرمین ایس ای سی پی جناب عامر خان نے ٹی او آرز میں ترامیم کے لیے مراسلہ مفاہمت (Letter of Understanding) پر دستخط کیے۔مالی شعبے کے ضابطہ کار اداروں کے مابین ادارہ جاتی تعاون مالی گروپوں، جو مختلف قسم کے مالی اداروں پر مشتمل ہیں، کی موثر نگرانی کا ایک اہم عنصر ہے۔

(جاری ہے)

چنانچہ مارچ 2009 میں اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی نے جوائنٹ ٹاسک فورس قائم کی تاکہ مالی شعبے میں مرکب ادارے بننے (conglomeration) کے خطرات کو فعال طور پر شناخت کیا جاسکے اور ان سے نمٹا جاسکے۔

جوائنٹ ٹاسک فورس کے ٹی او آرز میں نگرانی پر تعاون، مدت وار اجلاسوں کے انعقاد اور مالی گروپوں کے بارے میں ضابطہ کار اداروں کے درمیان معلومات کا تبادلہ شامل ہیں۔ ان ٹی او آرز پر وقتا فوقتا نظرثانی کی جاتی رہی ہے تاکہ انہیں ضابطہ کاری کے میدان میں ہونے والی تبدیلیوں اور مالی بازار کی حرکیات سے ہم آہنگ رکھا جاسکے۔گروپ کی سطح پر اے ایم ایلسی ایف ٹیسی پی ایف کی نگرانی کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جوائنٹ ٹاسک فورس کے ٹی او آرز میں اس شعبے کو زیادہ واضح کیا جائے۔

ٹی او آرز میں اس بہتری سے ضابطہ کاروں کو گروپ کی سطح پر بین الاقوامی معیارات کے مطابق اے ایم ایلسی ایف ٹیسی پی ایف کی نگرانی کا عمل انجام دینے اور زیادہ منظم انداز میں تعاون اور معلومات کے تبادلے کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ نظر ثانی شدہ ٹی او آرز مالی شعبے میں صحت، دیانت داری اور منصفانہ برتا کے مجموعی پالیسی مقاصد کو آگے بڑھائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا