خام تیل کی عالمی قیمتیں 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

پیر 16 جون 2014 15:04

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جون 2014ء) تیل کی پیداوار کے حوالے سے دوسرے بڑے ملک عراق میں شدت پسند جنگجوؤں کی تازہ کارروائیوں اور کئی شہروں پر جنگجوؤں کے قبضے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گزشتہ 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 ڈالر فی بیرل تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور برینٹ کروڈ کی قیمتیں 114.69 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں جو کہ ایک ہفتے قبل 108.77ڈالر فی بیرل پر مستحکم تھیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق نیویارک کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 106.64 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جو کہ گزشتہ برس ستمبر کے بعد خام تیل کی قیمتوں کی بلند ترین سطح ہے۔ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عراق میں شدت پسند جنگجوؤں کی تازہ کارروائیاں اور موصل و تکریت سمیت کئی علاقوں پر عسکریت پسندوں کا قبضہ ہے۔ ماہرین نے خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 115 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر سکتی ہیں۔ عراق تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے رکن ممالک میں تیل کی پیداوار کے لحاظ سے دوسرا بڑا ملک ہے جو دنیا کا 4 فیصد تیل فراہم کرتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ