حکومت کسان کا استحصال کرنیوالے عنصر کو ختم کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کیساتھ مل کر بڑا منصوبہ شروع کررہی ہے‘ جمشید اقبال چیمہ

پی پی دور میں کسانوں کو 336، (ن) کے دور میں922ارب کے قرضے ملے،ہمارا صرف اس سال کا ہدف 1500ارب روپے ہے پھلوں کی برآمدات 70ارب روپے تک پہنچ گئی ہیں ،پھلوں اور سبزیوں کی ڈرائیور سے حجم مزید بڑھے گا ‘ معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی

اتوار 16 مئی 2021 12:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت کسان کا استحصال کرنے والے عنصر کو ختم کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر ایک بڑا منصوبہ شروع کرنے جارہی ہے ، پیپلزپارٹی کے دور میں کسانوں کو 336ارب، مسلم لیگ (ن) کے دور میں922ارب روپے کے قرضے دئیے گئے جبکہ تحریک انصاف کی حکومت کا صرف اس سال کا ہدف 1500ارب روپے ہے جسے ہم بینکوں کیلئے ضروری قانون سازی کر کے تقریباً2800ارب روپے تک لے جانا چاہتے ہیں ۔

اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ موجودہ حکومت اصلاحات کے ذریعے زراعت کے شعبے میں ترقی کی جانب پیشرفت کر رہی ہے ، پیپلز پارٹی کے دور میں تین بڑی فصلوں کی پیداوار5لاکھ ٹن کم ہوئی ، مسلم لیگ (ن) کے دور میں یہ 45لاکھ ٹن بڑھی جبکہ صرف ہمارے دو سالوں میں اسے 50لاکھ ٹن تک بڑھایا گیا ہے ، ہماری سات بڑی فصلوں میں چھ کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں پھلوں کی برآمدات43ارب روپے تھی جو مسلم لیگ (ن) کے دور میں کم ہو کر 43ارب روپے کی سطح پر آ گئی جبکہ ہمارے دور میں پھلوں کی برآمدات 70ارب روپے تک پہنچ گئی ہیں اور اب ہم نے پھلوں اور سبزیوں کی ڈرائیو شروع کی ہے جس سے ہمار ی برآمدات کا حجم مزید بڑھے گا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے بتایا کہ ہمارے ملک میں ہمیشہ یہ کہا جاتا ہے کہ کسان کو اپنی مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے آڑھتی یا مڈل مین پر انحصار کرنا پڑتا ہے جو اس کا استحصال کرتا ہے اب حکومت اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر ایسے مقامات جہاں پرمرکزی شاہراہیں ہیں گودام بنانے جارہی ہیں جو پرائیویٹ کمپنیوں کے ہوں گے اور کسان کھیت سے فصل لینے کے بعد اسے فروخت نہ کرنا چاہے تو وہاں رکھ سکتا ہے اور جب اسے مارکیٹ میں اچھی قیمت ملے تو وہ فروخت کرے ، کسان اپنی فصل ان گوداموں میں رکھ کر وہاں سے رسید لے سکتا ہے اور پھر اس کے بدلے کسی آڑھتی یا مڈل مین کی بجائے اسٹیٹ بینک کے پا س جائے او راپنی آئندہ فصل کی تیاری اور گھریلو اخراجات کے لئے وہاں سے قرضہ حاصل کر سکتا ہے او ریہ بہت بڑا پروگرام ہے ،اس کا مقصد دیہی علاقوں میں معاشی سر گرمیوں کوفروغ دینا ہے تاکہ دیہاتوں سے شہروں کی جانب نقل مکانی کو روکا جا ئے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب