6 کھرب 50 ارب 12 کروڑ سے زیادہ کے 59 مطالبات زر کثرت رائے سے منظور

بدھ 25 جون 2014 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جون 2014ء) سندھ اسمبلی نے بدھ کو آئندہ مالی سال 2014-15 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔ اس ضمن 6 کھرب 50 ارب 12 کروڑ سے زیادہ کے 59 مطالبات زر کی کثرت رائے سے منظوری دے دی گئی۔ سندھ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم 6 کھرب 86 ارب 17 کروڑ 94 لاکھ روپے ہے اور اس میں 14 ارب روپے کا خسارہ ہے۔ اپوزیشن کی کٹوتی کی 84 تحاریکیں مسترد کردی گئیں۔

کٹوتی کی تحریکیں کم ہونے کی وجہ سے گلوٹن لگانے کی ضرورت نہیں پڑی۔ اپنی کٹوتی کی تحریکوں پر دلائل دیتے ہوئے اپوزیشن کے ارکان نے مطالبہ کیا کہ غیر ضروری اخراجات کم کرکے غریبوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کئے جائیں۔ مسلم لیگ (فنکشنل) کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی نے کہا کہ مینٹی ننس اور مرمت کے لیے 15 ارب روپے زیادہ رقم مختص کی گئی، جس کا کوئی جواز نہیں۔

(جاری ہے)

سندھ کے عوام کے بہت سے مسائل ہیں۔ یہ رقم غریب لوگوں کے مسائل حل کرنے پر خرچ کی جائے۔ وزراء اور سرکاری افسروں کے لیے نئی نئی گاڑیاں لی جارہی ہیں اور پھر ان کی مرمت پر بڑی رقوم خرچ کردی جاتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر سیما ضیا نے کہا کہ حکومت کے بہت غیر ضروری اخراجات ہیں۔ ہر سال نئے ماڈل کی گاڑیان بدلی جاتی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر شہر یار مہر خان نے کہا کہ فرنیچر اور فکسچر کی مینٹی ننس اور مرمت کے لئے زیادہ بجٹ رکھا گیا ہے۔

یہ بجٹ زراعت کے شعبہ میں منتقل کیا گیا ہے، مسلم لیگ (فنکشنل) کے ڈاکٹر محمد بانبھن نے کہا کہ ہر سال فرنیچر اور گاڑیاں لینے کی بجائے تھر کے غریب لوگوں کی ضروریات پوری کی جائیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سید حفیظ الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ غیر ضروری اخراجات کی بجائے ایس آئی یو ٹی کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔ وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا کہ مینٹی ننس اور مرمت کے لئے 15 ارب روپے اس لئے مختص کئے گئے ہیں کہ سرکاری عمارتوں اور اسکولوں کی عمارتوں کی حالت بہت خراب ہے۔

بہتر سروس ڈلیوری کے لئے یہ بجٹ ضروری ہے۔ حکومت زراعت کے شعبہ پر بھی توجہ دے رہی ہے اور تھر کے غریب لوگوں کا بھی خیال رکھا جارہا ہے۔ حکومت کوئی غیر ضروری اخراجات نہیں کررہی ہے۔ سامان کی مرمت کرنا ضروری ہے۔بجلی، گیس کے بلز کیہ ادائیگی بھی لازمی ہوتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ