پاک قطر تکافل گروپ نے آئی ایس او 27001سرٹیفکیشن حاصل کرلی!

بدھ 23 جون 2021 22:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) پاکستان کے سب سے بڑے تکافل گروپ پاک قطر تکافل گروپ نے انفارمیشن سیکوریٹی مینجمنٹ سسٹم (آئی ایس ایم ایس)کے مطلوبہ معیارپر پورا اترتے ہوئے رسک ایسوسی ایٹس سے تصدیق کے بعد آئی ایس او /آئی ای ایس 27001:2013 کی سرٹیفکیشن حاصل کرلی ہے۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں پاک قطر جنرل تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر علی سیّد، پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم آئی پیرانی،ر سک ایسوسی ایٹس کے ڈائریکٹر پروفیشنل سروسز کاشف حسن اور رسک ایسوسی ایٹس کے ڈائریکٹرسرٹیفکیشن سروسز نعمان جہانگیر سمیت دونوں کمپنیوں کی سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاک قطر جنرل تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر علی سیّدنے کہاکہ یہ سرٹیفکیشن حاصل کرنا پاک قطر تکافل کیلئے اعزاز ہے۔

(جاری ہے)

آئی ٹی اور کاروباری محکموں کے درمیان تسلسل برقرار رکھنے کیلئے انفارمیشن سیکوریٹی کی اہمیت اب پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ آئی ایس او 27001سرٹیفکیشن کا حصول اندرونی اور بیرونی صارفین سے ہماری وابستگی میں اضافہ کرے گا جن کی سلامتی پاک قطر تکافل کی اوّلین ترجیح ہے۔

اس موقع پررسک ایسوسی ایٹس کے ڈائریکٹر پروفیشنل سروسز کاشف حسن نے کہاکہ آئی ایس او 27001سرٹیفکیشن کا حصول جدید ترین حفاظتی معیارات کے ساتھ صارفین کی معلومات اور اعدادوشمار کو بہتر طریقے سے محفوظ رکھنے کے پاک قطر تکافل گروپ کے عزم کا اظہار ہے۔آئی ایس او /آئی ای ایس 27001:2013 کی سرٹیفکیشن پاک قطر تکافل گروپ کیلئے اہم سنگِ میل ہے اور کاروبارکی حفاظت کیلئے اس کی جامع اور شفاف قیادت کی کوششوں کا اہم جزہے۔پاک قطر تکافل گروپ اپنے شرکاء کو بہترین خدمات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب