اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا شرح سود10 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

ہفتہ 19 جولائی 2014 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے ۔اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہ کرنے اور 10 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اعلان گورنراسٹیٹ بینک آف پاکستان اشرف محمود وتھرا نے ہفتہ کواسٹیٹ بینک کے ہیڈ آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مرکزی بینک کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔پریس کانفرنس سے قبل گورنراسٹیٹ بینک کی صدارت میں اسٹیٹ بینک کے مرکزی بورڈ آف ڈائریکٹرز کااجلاس ہوا اجلاس میں پالیسی ریٹ 10فیصد پر مستحکم رکھنے کافیصلہ کیا۔ اس مرتبہ سے بورڈ نے اپنے زری پالیسی اجلاس کی روداد کا خلاصہ چار ہفتوں میں شائع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح 10فیصد سے کم ہے ، اقتصادی صورتحال میں بہتری دیکھی جارہی ہے ، زر مبادلہ کے ذخائر 9.6 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہ گزشتہ مالی سال میں حکومت نے اسٹیٹ بینک سے کم قرضے حاصل کیے،نجی بینکوں سے 303 ارب روپے کے قرض لیے،اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے ذخائرجون 2015 تک 13 ارب ڈالرتک پہنچ جانے کی توقع ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مالی سال 14-2013 نجی شعبے کی جانب سے قرضوں کاحجم 328 ارب روپے رہا،اشرف وتھرا نے کہا کہ مقامی قرضوں کی رفتار27 فیصدسے کم ہوکر14 فیصدکے قریب آگئی،ایکس چینج ریٹ میں استحکام دیکھا جارہا ہے،معاشی اہداف میں بہتری سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے، زرکے پھیلاؤ کی رفتار میں کمی آئی ہے،امن وامان ،توانائی بحران کے باعث نجی شعبے کی جانب سے قرضوں کی مانگ متاثرہوسکتی ہے،رواں مالی سال میں مالی خسارے کاہدف گزشتہ مالی سال سے کم رکھاگیا،رواں مالی سال میں مالی خسارے کا ہدف 4.9 فیصد ہے،گزشتہ مالی سال میں مالی خسارہ 5.8 فیصد تھا،رواں مالی سال آمدن سے متعلق خدشات ہیں ،زرمبادلہ میں بہتری سے روپے کی قدرکوسہارا ملا ہے،ایکس چینج ریٹ 99 روپے پر دیکھا جارہا ہے،نجکاری کاعمل شروع ہونے سے عالمی ادائیگیوں کی صورتحال میں بہتری کی توقع ہے،تاہم گزشتہ مالی سال میں ترقی کی شرح 4.1 فیصد رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے خاصے ادخالات کے باوجود بازار میں سیالیت کی طلب کافی زیادہ رہی۔ نتیجے کے طور پر قلیل مدتی شرح سود بلند رہی اور روپے کی سیالیت مزید مہنگی ہوگئی۔ اس طرح شرح مبادلہ پر دباؤ کم ہوا کیونکہ اس سے زرِ مبادلہ کی سٹے بازانہ تحویل کی حوصلہ شکنی ہوئی اور بینکوں کے زیر تحویل بیرونی کرنسی کی امانتوں کے ذریعے تجارتی مالکاری زیادہ پُرکشش ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ بینکاری نظام سے حکومتی قرضوں میں نمایاں کمی گرانی کی پست توقعات پیدا کرنے میں کردار ادا کررہی ہے اور اس نے نجی شعبے کے لیے بینکاری نظام سے قرضے لینے کی گنجائش بھی پیدا کردی ہے۔ تاہم توانائی کی مسلسل قلت اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال قرضے کی طلب کو درپیش بعض خطرات کی طرف اشارہ کرتی ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ بینکاری نظام بشمول اسٹیٹ بینک سے پست حکومتی قرض گیری کی پائیداری مالیاتی خسارے میں مزید کمی اور بیرونی مالکاری کے تسلسل سے مشروط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو م س 15ء کی مالیاتی پوزیشن یعنی محصولاتی پہلوکو احتیاط سے دیکھنا ہوگا۔ اشرف وتھرا نے بتایا کہ مالی سال2013-14 کے دوران ملکی قرضے کی نمو کم ہو کر 14.5 فیصد رہ گئی جو پچھلے تین برسوں کے دوران لگ بھگ 27 فیصد اوسط نمو سے خاصی کم ہے۔ یہ ملک کے بارے میں خطرے کے تاثر کے نقطہ نظر سے اچھا شگون ہے اور معیشت میں سرمایہ کاری لانے میں مدد دے سکتا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ فروری 2014ء سے بیرونی قرضے میں خاصے اضافے نے توازن ادائیگی کی کیفیت کو سہارا اور قلیل مدتی استحکام فراہم کیا ہے۔ یہ بیرونی رقوم جولائی تا مئی م س 14ء کے دوران سرمایہ جاتی اور مالی کھاتے میں 6.1 ارب ڈالر کے فاضل کا باعث بنی ہیں جس سے نہ صرف 2.6 ارب ڈالر کا جاری کھاتے کا خسارہ بآسانی پورا ہوگیا بلکہ اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ بھی ہوا۔

4 جولائی تک اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 9.6 ارب ڈالر ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے سے بازار مبادلہ کے احساسات میں تبدیلی آئی اور شرح مبادلہ مستحکم ہوگئی۔ موڈیز کی انویسٹرز سروس نے پاکستان کے بیرونی کرنسی حکومتی بانڈ کے امکانات میں تبدیلی کی اور اس کی درجہ بندی ’منفی‘ سے ’مستحکم‘ کردی۔

گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق مثبت احساسات کی تحریک کے ہمراہ آئی ایم ایف پروگرام کے تسلسل اور حکومت کے نجکاری منصوبے سے متوقع طور پر م س 15ء میں بیرونی پوزیشن کو مزید تقویت ملے گی۔ تاہم وسط مدت میں اس رجحان کو جاری رکھنے کے لیے، خصوصاً آئی ایم ایف پروگرام کے بعد کے برسوں میں، اضافی کاوش اور اصلاحات درکار ہوں گی۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ امن و امان کے دشوار حالات اور توانائی کی قلت کے باوجود م س 14ء میں حقیقی جی ڈی پی 4.1 فیصد بڑھ گئی۔

تاہم بطور فیصد جی ڈی پی سرمایہ کاری اخراجات کم ہوئے ہیں جس سے معیشت کی مستقبل کی پیداواری استعداد میں خرابی کی نشاندہی ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مالی سال2013-14 میں اوسط گرانی بلحاظ صارف اشاریہ قیمت 8.6 فیصد تھی یعنی مسلسل دوسرے سال یک ہندسی رہی۔ م س 15ء کے لیے اسٹیٹ بینک کو توقع ہے کہ اوسط گرانی بلحاظ صارف اشاریہ قیمت 7.5 سے 8.5 فیصد کے درمیان رہے گی۔ تاہم تیل کی بین الاقوامی قیمت کا غیر یقینی ہونا اور نرخوں کے غیر متوقع دھچکے گرانی کے امکانات کو درپیش خطرات ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز