وزیر اعلیٰ پنجاب کے توانائی بچت پروگرام کے تحت پنجاب میں 20ہزار ٹیوب ویلوں کو بائی گیس پر منتقل کیا جارہا ہے،

۔ایک معاہدے کے تحت جرمن کمپنی بائیو انرجی برلن اور پاکستان کمپنی سامیاک باہمی اشتراک سے دو سال کے عرصے میں پنجاب میں ڈیزل پر چلنے والے 20ہزار ٹیوب ویل بائیو گیس پر منتقل کریں گی

ہفتہ 9 اگست 2014 22:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے توانائی بچت پروگرام کے تحت پنجاب میں 20ہزار ٹیوب ویلوں کو بائی گیس پر منتقل کیا جارہا ہے ۔ایک معاہدے کے تحت جرمن کمپنی بائیو انرجی برلن اور پاکستان کمپنی سامیاک باہمی اشتراک سے دو سال کے عرصے میں پنجاب میں ڈیزل پر چلنے والے 20ہزار ٹیوب ویل بائیو گیس پر منتقل کریں گی۔

ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زرعی سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ بائیو سلری کو بطور نامیاتی کھاد استعمال کرکے زمین کی زرخیزی اور فصلوں کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے اس پروگرام کے تحت حکومت پنجاب 5ایکڑ کے کاشتکاروں کو ایک لاکھ روپے جبکہ 5تا12.5ایکڑ تک زرعی زمین کے مالکان کو 75 ہزار روپے سبسڈی دے گی۔

(جاری ہے)

کاشتکاروں کا دیرینہ مطالبہ پر ڈیزل ٹیوب ویلوں کو بائیو گیس پر منتقل کرنے اور بائیو گیس پلانٹس کی تنصیب سے کاشتکاروں کو مالی فائدہ ہوگا اور زرعی شعبہ پراس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔بائیو گیس پلانٹ سے نکلنے والی اعلیٰ معیار نامیاتی کھاد ”بائیوسلری“کے استعمال سے فصلوں اور سبزیوں کی پیداوار میں30فیصد تک اضافہ اور کیمیائی کھادوں کے اخراجات میں 50فیصد تک بچت ہوگی۔

بائیو سلری سے مرادگوبر اور پانی کا وہ مکسچر ہے جو بائیو گیس بننے کے بائیو گیس پلانٹ سے گزر کر خارج ہوتا ہے ۔تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ25مکعب میٹر بائیو گیس پلانٹ سے سالانہ 9780کلوگرام بائیو سلری حاصل ہوتی ہے جس میں 76کلوگرام نائٹروجن ، 96کلوگرام فاسفورس ،107کلوگرام پوٹاشیم، 37کلوگرام آئرن،5کلوگرام میگنیز ، 1437گرام زنک اور 469گرام تانبا کے علاوہ دوسرے اجزائے صغیرہ بھی قلیل مقدار پائے جاتے ہیں۔

بائیو گیس پلانٹ کو پختہ نالی کے ذریعے پانی کے کھال سے ملا کر بائیو سلری کو فصلوں میں استعمال کرنے سے پودوں کو اس میں موجود نامیاتی اجزاء براہ راست حاصل ہوجاتے ہیں جس سے ان کی بڑھوتری میں اضافہ ہوجاتاہے اور مختلف فصلوں اور سبزیوں کی پیداوار میں 30فیصد تک اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔بائیو سلری کے مسلسل استعمال سے زمینوں میں پانی رکھنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے اور ان کی زرخیزی میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔گوبر کی بجائے بائیو سلری کے استعمال سے فصلوں میں نقصان دہ جڑی بوٹیوں کی تعداد میں کمی واقع ہوجاتی ہے ۔مزید برآں پودوں میں گرمی اورزیادہ درجہ حرارت برداشت کرنے کی صلاحیت بڑھنے کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت میں بھی نمایا ں اضافہ ہوجاتا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز