ایف بی آر کی پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی( ّپیپرا) رولز کی خلاف ورزی، آٹھ سے دس لاکھ ٹیکس کارڈخریدنے کیلئے نادرا سے براہ راست معاہدہ کرلیا،معاہدے کے تحت ایف بی آر 120روپے کی لاگت والا کارڈ نادرا سے 250روپے میں خریدے گا،مہنگے کارڈ خریدنے پر ایف بی آر کو سالانہ دس کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوگا

اتوار 10 اگست 2014 21:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اگست۔2014ء) فیڈر ل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی( ّپیپرا) رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آٹھ سے دس لاکھ ٹیکس کارڈخریدنے کیلئے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا ) سے براہ راست معاہدہ کرلیا جس کے تحت ایف بی آر نے 120روپے کی لاگت والا کارڈ نادرا سے 250روپے میں خریدے گا اور مہنگے کارڈ خریدنے پر ایف بی آر کو سالانہ دس کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوگا ۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کیلئے نیشنل ٹیکس نمبر (این ٹی این ) سرٹی فیکٹس کو ٹیکس کارڈ میں بدلنے کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے نادرا کیساتھ اوپن ٹینڈر کی بجائے براہ راست کنٹریکٹ کیا حالانکہ مسابقتی عمل کے ذریعے کارڈ خریدنے کیلئے وینڈرزسے پریزنٹیشنز بھی لی گئی تھیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نادرا نے ایف بی آر کو دو آپشنز دیئے ایک یہ کہ بغیر چیپ والا سستافی کارڈ 250روپے میں فراہم کیا جائیگا جبکہ اسکی لاگت 120روپے سے زیادہ نہیں بنتی اور دوسرا آپشن یہ دیا کہ اچھی کوالٹی والا سمارٹ کارڈ جو ورلڈ کلاس سیکیورٹی خصوصیات (ملٹی بائیو میٹرک ،ڈی آئی ڈی، چیپ ) کے حامل کارڈ کیلئے 450روپے کی پیشکش کی گئی حالانکہ یہ کارڈ نادرا نے خود 139روپے میں خریدا ہے تاہم ایف بی آر نے 250روپے والاٹیکس کارڈ خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

نادرا نے پیپرا رولز کے مطابق اعلی معیار کا سمارٹ کارڈ صرف 139روپے میں خریدا جو ایف بی آر کو 450روپے میں فروخت کرنے کی پیشکش کی گئی اور اس کے مقابلے میں ایف بی آر سستا والا ٹیکس کارڈ 250روپے میں خرید نے جارہا ہے۔اوپن ٹینڈر کی بجائے ڈائریکٹ کنٹریکٹ کے ذریعے مہنگے کارڈ خریدنے پر ایف بی آر کو سالانہ دس کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوگا جبکہ ا ن کارڈز کی ہرسال تجدید کیساتھ ساتھ نئے لوگوں کا بھی ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری رہے گا جس سے یہ نقصان مزید بڑھتا چلا جائیگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز