پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کی1کھرب روپے سے زاڈوب گئے

منگل 14 ستمبر 2021 20:29

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کی1کھرب روپے سے زاڈوب گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) ایک دن کی تیزی کے بعد منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کی لپیٹ میں آ گئی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس گھٹ گیا اور انڈیکس 47ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر کر 46800پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا،مندی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی1کھرب روپے سے زاڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجومعی حجم 82کھرب روپے سے کم ہوکر 81کھرب روپے کی کم ترین سطح پر آگیا جبکہ78.25فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران دبا کا شکار رہی جس کی وجہ سے نہ صرف نئی سرمایہ کاری کا سلسلہ رک گیا بلکہ منافع کی خاطر فروخت کارجحان بھی بڑھ گیا یہی وجہ مارکیٹ کی تنزلی کا سبب بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

۔ پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں379.12پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس47270.46پوائنٹس سے کم ہو کر46891.34پوائنٹس ہو گیا اسی طرح194.11پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس18796.97پوائنٹس سے کم ہو کر18602.86پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32503.33 سے کم ہو کر32151.56پوائنٹس پر بند ہوا ۔

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب39کروڑ98لاکھ60ہزار653روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب76ارب39کروڑ97لاکھ40ہزار63روپے سے کم ہو کر81کھرب75ارب99کروڑ98لاکھ79ہزار410روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کو 15ارب روپے مالیت کے 47کروڑ97لاکھ936ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 16ارب روپے مالیت کی39کروڑ58لاکھ36ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر525کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی102کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ،411میں کمی اور12کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے بائیکو پیٹرولیم 7کروڑ16لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ5کرور14لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ53لاکھ ،ایز گارڈنائن2کروڑ20لاکھ اور ہم نیٹ ورک 2کروڑ19لاکھ حصص کے سودو ں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے اللہ وسایا کے بھا میں108.70روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر1558.09روپے ہو گئی اسی طرح27.00روپے کے اضافے سے اے کے ڈی ہاسپیٹلیٹی کے حصص کی قیمت387.00روپے ہو گئی جبکہ نیلسے پاکستان کے بھا میں244.99روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر6155.01روپے ہو گئی اسی طرح92.24روپے کی کمی سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت کم ہو کر1701.12روپے پر آ گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا