حیدرآباد چیمبر کے وفد کی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس حیدرآباد ساجد امیر سدوزئی سے ملاقات

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:04

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے وفد کی صدر سلیم الدین قریشی کی سربراہی میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس حیدرآباد ساجد امیر سدوزئی سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی، وفد نے ایس ایس پی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، صدر چیمبر سلیم الدین نے تاجر برادری کی طرف سے ایس ایس پی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اُن کی توجہ حیدرآباد میں لاء اینڈ آرڈر کے نظام کو بہتر بنانے، آر آر ایف فورس کو فعال کرنے، ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے اور شہر میں بڑھتے ہوئے چوری ڈکیتی بالخصوص کل جو صراف تاجر کراچی سے اپنا سونا فروخت کرنے حیدرآباد آیا تھا سے نامعلوم افراد نے اُس کو تھانہ سٹی کی حدود حیدر چوک پر روک لیا اور اُس سے اُس کا تھیلا چھین کر فرار ہونے میں کامیابی پر صدر چیمبر اور وفد نے اِس پر تشویش کا اظہار کیا، اُنہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں جب نئے ایس ایس پی تعینات ہوئے تو اُنہوں نے چارج سنبھالنے کے فوراً بعد لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر جس طرح قابو پایا وہ قابل تحسین ہے، تاجر برادری اُسے آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، صدر چیمبر نے کہا کہ تاجر برادری آپ کو اُنہی کے طرز پر لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر قابو پاتے دیکھ رہی ہے، ایس ایس پی نے تمام مسائل کو سن کر جلد حل کرنے کی اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صراف تاجر سے جو سونا لوٹا گیا ہے اُس پر اُنہوں نے دو ایس پیز کی ڈیوٹی لگادی ہے اور وہ جلد ہی رپورٹ پیش کریں گے، وفد میں سینئر نائب صدر محمد الطاف میمن اور سابق صدر محمد اکرم انصاری موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا