وزیر اعلیٰ سندھ کا آبادکی جانب سے انٹرنیشنل ایکسپو 2014کے افتتاحی روز ایکسپوسینٹرمیں منعقدہ تین روزہ نمائش کادورہ

منگل 12 اگست 2014 20:59

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اگست 2014ء ) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈڈیولپر(آباد)کی جانب سے انٹرنیشنل ایکسپو 2014کے افتتاحی روز ایکسپوسینٹرمیں منعقدہ تین روزہ نمائش کادورہ کیااس دوران سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل منظورقادر،'آباد" کے چیئرمین محسن شیخانی اوردیگر عہدیداران سمیت عمائدین کی ایک بڑی تعدادبھی موجود تھی ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ جناب قائم علی شاہ نے خوبصورتی اوررنگارنگ سجائے گئے مختلف اسٹالزکادورہ کیااور 300سے زائد بلڈرزوتعمیراتی صنعت سے وابستہ کمپنیوں کی شرکت پر مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس عظیم والشان نمائش کاانعقاد اس امر کاعکاس ہے کہ حکومت سندھ کے ساتھ پرائیویٹ سیکٹر بھی صوبے اورشہر کی ترقی میں اپناکردار اداکررہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی حکومت کے اس عزم کودہرایاکہ کراچی کی تعمیروترقی اورتمام شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی کسراٹھانہیں رکھے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہاکہ حکومت کی جانب سے تعمیراتی صنعت کودی گئی متعددمراعات کے باعث شہر کی اسکائی لائن میں خوبصورت تبدیلی آرہی ہے ،شہر کی ترقی یافتہ علاقوں کے ساتھ ساتھ کچی آبادیوں اور مضافاتی بستیوں میں متبادل سہولیات کی فراہمی اور مربوط منصوبہ سازی کیلئے آباد اپنی تجاویزحکومت کوپیش کرے تاکہ حکومت سندھ صوبہ کے تمام عوام کی خدمت پاکستان پیپلزپارٹی اعلیٰ قیادت کے وژن کے مطابق کرسکے ۔

بعد ازں ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگز منظورقادر نے نمائش کے دورے اور اپنی خصوصی دلچسپی کے اظہار پر وزیراعلیٰ سندھ کاشکریہ اداکیا ۔انہوں نے اس حوالے سے ایکسپو انٹرنیشنل 2014کے انعقاد کے سلسلے میں آباد کے چیئرمین ،سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران اورریجنل چیئرمین کی انتھک کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سراہاجبکہ بڑی تعداد میں کمپنیوں اورشہریوں کی شرکت ودلچسپی کودیکھتے ہوئے ان کی جانب سے منتظمین کوکامیاب نمائش کے انعقادپرمبارک باد بھی پیش کی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..