ملک میں بدترین سیاسی بحران و بین الاقوامی کاٹن مارکیٹس میں مسلسل کمی کے باوجود روئی و پھٹی کی قیمتوں میں غیر متوقع طور پر اضافے کا رجحان

ہفتہ 16 اگست 2014 20:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء)ملک بھر میں جاری بدترین سیاسی بحران اور بین الاقوامی کاٹن مارکیٹس میں مسلسل کمی کے برعکس پاکستان میں روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں غیر متوقع طور پر اضافے کا رجحان دیکھا گیا،گزشتہ چند روز کے دوران پاکستان میں روئی کی قیمتیں 100 سے 200 روپے فی من کے اضافے سے پنجاب میں 5ہزار 500سے 5ہزار600 روپے فی من جبکہ سندھ میں 5 ہزار 400 سے 5 ہزار 500 روپے فی من پہنچ گئیں۔

ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) احسان الحق نے بتایا کہ روئی اور پھٹی کی قیمتیں بڑھنے کی بڑی وجہ سوتی دھاگے اور گرے کلاتھ کے برآمدی آرڈرز میں اضافے سے سوتی دھاگے کی قیمتیں بلند ہونا اور توقع سے زائد جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہونے سے پھٹی کی فراہمی میں کمی بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں تقریباً 150جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہو چکی ہیں اور رواں ہفتے کے دوران مزید جننگ فیکٹریاں بھی آپریشنل ہونے جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو پاکستان میں روئی15 ہزار800 بیلز کی ٹریڈنگ ہوئی جو گزشتہ 5 ماہ کے دوران ایک روز کے دوران روئی کی سب سے زیادہ ٹریڈنگ ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگر آئل کیک کی فروخت پر عائد 5 فیصد جی ایس ٹی فوری طور پر واپس لے لیا جائے تو اس سے پھٹی کی قیمتیں بڑھنے سے روئی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان سامنے آ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ آئل کیک (کھلی) کی فروخت پر عائد 5 فیصد جی ایس ٹی کے باعث کاٹن سیڈ اور آئل کیک کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے باعث روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان سامنے آیا تھا اور اب تک کاٹن سیڈ اور آئل کیک کی قیمتوں میں 700 سے 800روپے فی من جبکہ پھٹی کی قیمتوں میں600 سے 700 روپے فی 40کلو گرام کمی واقع ہو چکی ہے اور کسان تنظیموں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ اگر آئل کیک کی فروخت پر عائد جی ایس ٹی واپس نہ لیا گیا تو اس سے آئندہ سال کپاس کی کاشت میں غیر معمولی کمی واقع ہو سکتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..