جنسی ہراسگی کے مقدمات 90 دنوں میں مکمل ہونے چاہئیں ،مرتضی وہاب

یہ مقدمات کو 20-20 ماہ گزر جاتے ہیں لیکن ان پر کوئی سنوائی نہیں ہوتی، مقدمات کے فیصلے دیر سے ہونے سے جنسی ہراسگی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، عدلیہ، سول سوسائٹی اور حکومت کو اس معاملے میں ایک پیچ پر آنا ہوگا اور خاص طورپر جنسی ہراسگی کے مقدمات کو جلد از جلد نمٹانا ہوگا،مشیرقانون سندھ

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) ایڈمنسٹریٹر کراچی،مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جنسی ہراسگی کے مقدمات 90 دنوں میں مکمل ہونے چاہئیں مگر ان مقدمات کو 20-20 ماہ گزر جاتے ہیں لیکن ان پر کوئی سنوائی نہیں ہوتی، مقدمات کے فیصلے دیر سے ہونے سے جنسی ہراسگی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، عدلیہ، سول سوسائٹی اور حکومت کو اس معاملے میں ایک پیچ پر آنا ہوگا اور خاص طورپر جنسی ہراسگی کے مقدمات کو جلد از جلد نمٹانا ہوگا، یہ بات انہوں نے یو این وومن پروگرام کے تحت مقا می ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ میں آج آپ کو یہ بتانا چاہوں گا کہ بحیثیت عورت میری ماں نے میری بہت اچھی تربیت کی کیونکہ میرے والد کا انتقال اس وقت ہوگیا تھا جب میں 19 سال کا تھا، میری والدہ نے ہی مجھے اکیلے اس مقام تک پہنچایا، انہوں نے ہر مرحلے میں میری تربیت اور رہنمائی کی،میری نانی نے میری والدہ کو اچھی تعلیم و تربیت فراہم کی تھی جس کے باعث یہ سب کچھ ممکن ہوسکا، انہوں نے کہا کہ میرے والد کے جلد انتقال ہونے کے باعث میری والدہ معاشی اور انتظامی طوپر بااختیار ہوئی اور یہی چیزیں انہوں نے مجھ میں منتقل بھی کیں تاکہ ان کی فراہم کردہ تربیت کو میں آگے پہنچاؤ اور اس سے لوگوں کی خدمت کروں، انہوں نے کہا کہ عورت جب بااختیار ہوتی ہے تو وہ اپنے بچوں کی تربیت اپنے حساب سے بہتر انداز میں کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ عورت کو بااختیار ہونا چاہئے تاکہ وہ خود فیصلہ کرسکے اس کو کیا کرنا ہے، یہ نہیں ہونا چاہئے کہ گھر کے بڑے اس پر اپنے فیصلے تھونپے کی کوشش کریں، جب عورت با اختیار ہوگی تو صحیح طریقے سے اپنے گھر کو آگے لے کر چل سکے گی، انہوں نے کہا کہ عورت ہی ہمارے معاشرے کو بدل سکتی ہے کیونکہ عورت کی گود ہی بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے، یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ دیہی اور شہری علاقوں میں عورت کچھ معاملے میں تو بااختیار ہوتی ہے لیکن چند جگہوں پر اسے نظر انداز کیا جاتا ہے، اس کے فیصلے نہیں مانے جاتے، ہمیں چاہئے کہ عورت کو اسکا حق دیں، احترام کریں اور اس کے فیصلوں کو تسلیم کرکے اس پر عمل بھی کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب