پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو تیزی کا رجحان رہا

مارکیٹ کے سرمائے میں71ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ ،سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب روپے کے قریب پہنچ گیا

جمعرات 28 اکتوبر 2021 00:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 500پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 45200پوائنٹس سے بڑھ کر 45700پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں71ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میںسرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب روپے کے قریب پہنچ گیا جبکہ73.57فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،سرمایہ کاروںاور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،پیٹرولیم ،اسٹیل سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کی بلند سطح کو عبور کر گیا تھا مگر تکنیکی کریکشن کے سبب انڈیکس بلند سطح کو برقرار نہ رکھ سکا تاہم مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں564.12پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 45227.80پوائنٹس سے بڑھ کر 45791.92پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ 234.82پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17676.65پوائنٹس سے بڑھ کر17911.47پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30988.14پوائنٹس سے بڑھ کر31305.07پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 71ارب86کروڑ60لاکھ17ہزار458روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب17ارب46کروڑ64لاکھ75ہزار412روپے سے بڑھ کر78کھرب89ارب 33کروڑ24لاکھ92ہزار869روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو7ارب روپے مالیت کے 18کروڑ4لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 5ارب روپے مالیت کی16کروڑ27لاکھ93ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر333کمپنیوںکا کاروبار ہوا جس میں سی245کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 76میں کمی اور12کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 1کروڑ18لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ1کروڑ10لاکھ ،ہم نیٹ ورک 1کروڑ1لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم89لاکھ اور غنی گلوبل75لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میںاتار چڑھائو کے اعتبار سے اللہ وسایا ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں122.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 2019.00روپے ہو گئی اسی طرح 62.45روپے کے اضافے سے فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت بڑھ کر895.45روپے ہو گئی جبکہ سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں92.90روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر1156.00روپے ہو گئی اسی طرح50.50روپے کی کمی سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت گھٹ کر634.00روپے پر آ گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ