فیصل آباد، نیپرا نے فیسکو کو پاکستان بھر کے پاور سیکٹر میں بہترین کمپنی قرار دیا

پیر 25 اگست 2014 23:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیسکو کو پاکستان بھر کے پاور سیکٹر میں بہترین کمپنی قرار دیا ہے۔ یہ ریمارکس نیپرا تھارٹی نے فیسکو کی ٹیرف پٹیشن کی سماعت کے دوران بریفنگ میں دئیے۔ ٹیرف پٹیشن پیش کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر رشید اسلم اور چیف فنانشل آفیسر محمد اقبال غوری نے کہا کہ فیسکو کمبائنڈ ایفیشنسی انڈکس میں پہلے نمبر پر ہے ۔

سنٹرل پاور پرچیز ایجنسی کو اس کی ادائیگیوں کی شرح 105فیصد رہی جو پچھلے سال 103فیصد تھی یہ واحد کمپنی ہے جو نہ تو سرکل ڈیٹ پیدا کر رہی ہے اور نہ ہی پیدا ہونے دے رہی ہے ۔ اسی طرح فیسکو واحد کمپنی ہے جس کے صارفین کو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے ایگزیکٹو اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

فیسکو کے سپلائرز ، کنٹریکٹرز اور پنشنرز کو شفاف طریقے سے ادائیگیاں کی جا رہی ہیں اور انہیں بذریعہ ایس ایم ایس مطلع بھی کیا جا تا ہے ۔

فیسکو نے اپنا اگلے سال کا بزنس پلان بھی دے دیا ہے جس کے تحت ڈسٹری بیوشن آف پاور (DOP)کی مد میں ایک ارب 41کروڑ ، ترسیل اور ڈسٹری بیوشن نقصانات (ELR)کی مد میں ایک ارب 20کروڑ روپے ، ای آر پی کی مد میں 20کروڑ روپے ۔ (PDEIP)کی مد میں 2ارب سے زائد سیکنڈری ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ (STG)کی مد میں ایک ارب 7کروڑ روپے سے زائد خرچ کئے جائیں گے ۔ اسی طرح کنزیوفنانسنگ میں ڈپازٹ ورکس کیلئے ایک ارب 40کروڑ ، کیپٹل کنٹری بیوشن کی مد میں ایک ارب 85کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔

فیسکو چونکہ اپنی کارکردگی کو بڑھانا چاہتی ہے اس لئے ای آر پی پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ایسے خراب ٹرانسفارمرز جو ایک Leg پر چل رہے ہیں ان کو ٹی آر ڈبلیو ورکشاپ سے مرمت کے بعد سسٹم کو اپ گریڈ کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ فیسکو پہلی تقسیم کار کمپنی ہے جس نے ٹیرف پٹیشن دائر کی اور سب سے پہلے اس کی سماعت بھی ہوئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن