ناٹنگھم یونیورسٹی برطانیہ سے پی ایچ ڈی ہولڈر پروفیسرنے بلوچستان یونیورسٹی خضدار جوائن کر لی

بدھ 27 اگست 2014 22:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) ناٹنگھم یونیورسٹی برطانیہ سے پی ایچ ڈی ہولڈر پروفیسرنے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کو جوائن کرلیا ،خضدار یونیورسٹی میں بدستور پی ایچ ڈی ڈگری یافتہ اساتذہ میں اضافہ ، مذید اساتذہ جرمنی و ملائیشیاء کے بین الاقوامی جامعات سے فارغ ہو کر خضدار یونیورسٹی میں اپنی خدمات پیش کریں گے ۔

بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدارکے پریس ریلیز کے مطابق ج جامعہ خضدار کو یہ اعزاز حاصل ہوگیا ہے کہ اسے بین الاقوامی جامعات سے پی ایچ ڈی کے اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کی خدمات حاصل ہوگئیں ہیں۔ نوٹنگھم یونیورسٹی برطانیہ سے پروفیسر ڈاکٹر شبّر نقوی نے ایم ای سی ایس میں پی ایچ ڈی کرنے کے بعد خضدار یونیورسٹی کو جوائن کرلیا ہے ، شبّر نقوی 2008میں فیکلٹی ڈویلپمنٹ کے تحت خضدار یونیورسٹی سے اسکالرشپ حاصل کرکے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے برطانیہ گئے تھے جہاں انہوں نے سات سال تک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد رواں سال فارغ ہوگئے اور انہوں نے گزشتہ روز باقاعدہ طور پر خضدار یونیورسٹی جوائن کرلیا ۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر شبّر نقوی کا عزم ہے کہ وہ advanced fuzzy logic اور کمپیوٹرائز سلوشن کے حوالے سے خضدار یونیورسٹی میں اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے ۔بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہوراحمد بلوچ نے کہاہے کہ ناٹنگھم یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے پروفیسر شبّر نقوی کا خضداریونیورسٹی کو خدمات حاصل ہونے سے یونیورسٹی میں معیارتعلیم میں اضافہ ہوگا اس سے قبل یونیورسٹی میں سات پی ایچ ڈی اساتذہ کی یونیورسٹی کو خدمات حاصل ہیں جبکہ بہت جلد جرمنی اور ملائیشیا کی یونیورسٹیز سے پی ایچ ڈی حاصل کرنے والے اساتذہ بھی یونیورسٹی کے تعلیمی سلسلے میں شامل ہونگے ۔

علاوہ ازیں اسکالر شپ کے تحت 9مذید اساتذہ کو پی ایچ ڈی کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے بیرونی ملک بھیجا جارہاہے ۔ حالیہ دنوں میں پی ایچ ڈی کرنے والے شبّر نقوی کو خضدار یونیورسٹی میں ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹس کے عہد ے پر تعینات کیا جارہاہے ۔ جس سے یونیورسٹی میں معیارتعلیم کافی بلند ہوگا جبکہ یہاں سے صلاحیتوں سے لبریز انجینئرز پیدا ہوکر فارغ ہونگے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ

پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ

کراچی میں  منعقد ہونے والی  پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  10مئی  تک ..

کراچی میں منعقد ہونے والی پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے 10مئی تک ..

چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ

چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ

زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ

زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ

ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی جاری

ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی جاری

ملک کے مجموعی محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  سالانہ بنیادوں پر 41 فیصد کی نمو ریکارڈ

ملک کے مجموعی محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 41 فیصد کی نمو ریکارڈ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا

چیمبر آف کامرس کی ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سوداور آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی ..

چیمبر آف کامرس کی ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سوداور آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی ..

فیصل آباد، 3 روزہ شاندارپاکستان انٹیریئرزفرنیچرایکسپو جمعےسے  شروع ہوگی

فیصل آباد، 3 روزہ شاندارپاکستان انٹیریئرزفرنیچرایکسپو جمعےسے شروع ہوگی

پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد

پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد

آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوناخوش آیند ہے، میاں زاہد حسین

آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوناخوش آیند ہے، میاں زاہد حسین

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن