پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتہ کے آخری روز تیزی

مارکیٹ میں تیزی کے سبب سرمائے کے حجم میںلگ بھگ44ارب روپے کا اضافہ

ہفتہ 8 جنوری 2022 00:02

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتہ کے آخری روز تیزی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2022ء) وفاقی اور صوبائی حکومتوںکی جانب سے لاک ڈاؤن کی اطلاعات کی تردید کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتہ کے آخری روز تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای100انڈیکس 263پوائنٹس اضافہ کے بعد 45345پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،مارکیٹ میں تیزی کے سبب سرمائے کے حجم میںلگ بھگ44ارب روپے کا اضافہ ہوا ،تاہم حصص کی فروخت کے دباؤ کے باعث کاروباری حجم میں10کروڑ سے زائد حصص کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو کاروبار حصص میں تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 263پوائنٹس اضافہ کے بعد تین حدیںعبور کرتا ہوا 45345پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،اسٹاک ماہرین کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوںکی جانب سے لاک ڈاؤن کی افواہوں کی تردید کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروںنے سکھ کا سانس لیا اور کاروباری لین دین میں دلچسپی لی ،ماہرین کے مطابق ملکی وغیر ملکی سرمایہ کار اومیکرون وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے باعث ممکنہ لاک ڈاؤن کی خبروں سے پریشان ہیں اور جمعہ کے روز حصص کی فروخت کے دباؤ کا سبب بھی یہی تھا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں گذشتہ روز کے ایس ای30انڈیکس 138.49 پوائنٹس کے اضافے سے 17898،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 175پوائنٹس اضافہ سے 31051اور کے ایم آئی 30انڈیکس 719پوائنٹس اضافہ سے 73865پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ میں مجموعی طور پر 345کمپنیوںکے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 208کمپنیوںکے حصص کی قیمت میں اضافہ،124کمپنیوںکے حصص کی قیمت میںکمی اور 22کمپنیوںکے حصص کی قیمت میں استحکام رہا،جمعہ کے روز ٹیلی کارڈ،ورلڈ کال،یونٹی فوڈز،سلک بینک،سمٹ بینک،یوسف ویونگ،سینرجی پاک،ایوانسن لمیٹڈ اور ٹی آر جی پاک کے حصص کے سودوں میںتیزی رہی ،سب سے زیادہ اضافہ رفحان معیظ اور باٹا کے حصص کی قیمتوں میںدیکھا گیا جبکہ سب سے زیادہ کمی کولگیٹ پامولیو اور اسماعیل انڈسٹریز کے حصص کی قیمتوںمیں واقع ہوئی

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں