سات لاکھ سے زیادہ بجلی کے کنکشنز کوزیرالتوا رکھا جا رہا ہے:میاں زاہد حسین

نئے کنکشنز سے حکومت کو اربوں روپے کا فائدہ ہوگا، کاروبار بڑھیں گے

بدھ 19 جنوری 2022 15:27

سات لاکھ سے زیادہ بجلی کے کنکشنز کوزیرالتوا رکھا جا رہا ہے:میاں زاہد حسین
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 جنوری 2022ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں اس وقت سات لاکھ سے زیادہ بجلی کے کنکشنز کوزیرالتوا رکھا جا رہا ہے جس سے حکومت کواربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ ایک طرف بجلی کے کنکشنز نہیں دئیے جا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف آئی پی پیزکوانکی پیداوار استعمال کئے بغیراربوں روپے کی ادائیگی ڈالروں میں کی جا رہی ہے جوسمجھ سے بالا ترہے۔

بجلی نہ ملنے سے گھریلو، صنعتی، کمرشل اورزراعت سے وابستہ لاکھوں صارفین پریشان ہیں جبکہ معیشت پربھی منفی اثرپڑ رہا ہے۔ بہت سی صنعتیں، ٹیوب ویل، ہزاروں پلازے اورگھر تیار ہونے کے باوجود قابل استعمال نہیں ہیں جس سے سرمایہ پھنسا ہوا ہے اس کا نوٹس لیا جائے۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے کنکشن دینے سے زرعی، صنعتی اورکمرشل شعبوں پرمثبت اثرپڑے گا، حکومت کوریونیواورعوام کوروزگارملے گا اورمجموعی کاروباری سرگرمیاں پروان چڑھیں گی مگراس میں بیوروکریسی نے رکاوٹ ڈالی ہوئی ہے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ کئی لاکھ کنکشنز کی درخواستیں کئی سالوں سے زیرالتوا ہیں جس کی وجہ سے لوگ اب منصوبے بنانے میں تامل کررہے ہیں جبکہ انھیں بجلی کا کنکشن دینے سے حکومت کواربوں روپے کا ریونیوملے گا اورکم ازکم دوہزارمیگاواٹ بجلی استعمال میں آجائے گی جبکہ پاور سیکٹرمیں حکومت کی آمدنی بڑھنے سے بجلی کوباربارمہنگا کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی اورگردشی قرضہ بڑھنے کی رفتاربھی کم ہوجائے گی۔

میاں زاہد حسین نے مذید کہا کہ ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کی نا اہلی کی سزاعوام کودی جا رہی ہے جو موجودہ کمپنیوں سے میٹرخریدنے کوتیارنہیں ہیں جبکہ دیگرسپلائیرزبھی تلاش نہیں کرسکے ہیں۔ دوسری طرف کرونا کی وبا سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میٹر بنانے والی کمپنیوں نے بھی کارٹیل بناکر قیمتیں بڑھا دی ہیں جن کے خلاف مسابقتی کمیشن کچھ نہیں کررہا ہے۔ ان تمام عوامل سے حکومت کواربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے جبکہ لاکھوں تعمیراتی منصوبے، صنعتیں اور عوام متاثرہورہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی