ایف بی آرکی طرف سے بجٹ میں عائد بھاری ٹیکسوں کے باعث کمپیوٹرز انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی

منگل 16 ستمبر 2014 13:38

ایف بی آرکی طرف سے بجٹ میں عائد بھاری ٹیکسوں کے باعث کمپیوٹرز انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) ایف بی آرکی طرف سے رواں مالی سال کے بجٹ میں عائد بھاری ٹیکسوں کے باعث کمپیوٹرز انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ،مارکیٹ میں استعمال شدہ کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور ان کے پارٹس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کیساتھ ساتھ آئی ٹی مصنوعات کی شدید قلت پیدا ہونا شروع ہوگئی ہے۔پاکستان کمپیوٹرز ایسوسی ایشن نے کاوربار کو تباہی سے بچانے کیلئے چیئرمین ایف بی آر کو مداخلت کرکے معاملات حل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ کی درآمد کیلئے فکس ٹیکس سکیم متعارف کرائی جائے۔

پاکستان کمپیوٹر ایسوسی ایشن کے صدر منور اقبال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایف بی آرکے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کی طرف سے استعمال شدہ کمپیوٹر، لیپ ٹاپ و ایکس سریز کے کاروباری یونٹس و درآمد کنندگان کیخلاف شروع کی جانیوالی مہم سے شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے اور لوگوں نے کاروباری یونٹ بند کرنا شروع کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے انٹلیجنس حکام کی طرف سے کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ ، ایکسیسریز انڈسٹری و کاروباری یونٹس کیخلاف غیر معقول ٹیکس پالیسی کے غیر ضروری نفاذ کے باعث انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق سامان کی درآمد میں اور دستاویزی تجارت میں بے پناہ کمی واقع ہوئی ہے جس سے ٹیکس کی آمدنی میں بھی کمی آئی ہے۔منور اقبال نے کہا کہ انہوں نے ایف بی آر کے چیئرمین طارق باجوہ سے درخواست کی ہے کہ وہ مداخلت کر کہ کمپیوٹر کے تاجروں اور دکانداروں کو ٹیکس حکام کی جانب سے ٹیکس پالیسی کے غلط استعمال اور نفاذ کی کارروائی کے نتیجے میں ہونے والی مکمل تباہی سے بچائیں اور ایسے وقت میں جب کہ کمپیوٹر کے سامان کی درآمد میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔

منور اقبال نے کہا کہ ایک طرف آر ٹی او تاجروں کو قانونی نوٹس جاری کر رہا ہے تو دوسری طرف ٹیکس ڈپارٹمنٹ سیلز ٹیکس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق جھوٹے مقدمے درج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایف بی آر کے چیئرمین نے مداخلت نہ کی اور تاجرون کی شکایت کا ازالا نہ کیا تو پھر اس سیکٹر سے قومی بجٹ 2014-15کی مجموعی آمدنی میں بہت کمی واقع ہوگی۔ علاوہ ازیں کمپیوٹر کے سامان کی دستاویزی وریگولیٹری درآمد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..