بلنگ کی شکایات کا ازالہ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے فی الفور کیا جائے،لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق کی جائے،چیف ایگزیکٹو آئیسکو

جمعہ 19 ستمبر 2014 20:55

اسلام آباد:(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد یوسف اعوان نے کہا ہے کہ بلنگ کی شکایات کا ازالہ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے فی الفور کیا جائے، لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق کی جائے تاکہ صارفین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔لائن لاسز کو مزید کم کیا جائے، بلوں کی ریکوری کو بہتر بنایا جائے، نئے فیڈروں کی تکمیل جلد مکمل کی جائے، نیو کنکشن کے کیسز بلا تاخیر مکمل کئے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز آئیسکو ہیڈکواٹر میں منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس کے دوران کیا۔

اجلاس کے دوران تمام سرکلزکے سپرٹینڈنٹ انجنئیرز نے اپنے اپنے سرکل کی ریکوری اور لائن لاسز کے متعلق بریفنگ دی۔ چیف ایگزیکٹو آئیسکو نے سرکلز کی ماہانہ کارکردگی کا بغور جائزہ لیا اور اس میں بہتری کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں پروجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن نے نئے بننے والے 11KV فیڈروں سے متعلق بریفنگ دی۔ چیف آئیسکو نے فیڈروں کو جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے تاکہ لائن لاسز کو کم کیاجائے سکے اور صارفین کو بجلی کی مستحکم اور بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

سیلاب کے دوران متاثر ہونے وا لے علاقوں کی بجلی بحالی کے کام کا بھی جائزہ لیا گیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔میٹنگ کے دوران جی ایم ٹیکنکل کاؤش شریعت اللہ، چیف انجئیر آپریشن ڈائریکٹر فیاض حسین صدیقی، چیف انجئیر پی اینڈ ای محمد عابد، چیف انجئیر میٹریل مینجمنٹ خالد جمیل، چیف انجئیر کوآرڈنیشن خالد نذیر۔ایڈیشنل ڈی جی کسٹمر سروسز سید ریاض قدیر بخاری تمام سرکلز کے ایس ای، ایکسئین اور ڈپٹی کمرشل منیجرز موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی جاری

ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی جاری

ملک کے مجموعی محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  سالانہ بنیادوں پر 41 فیصد کی نمو ریکارڈ

ملک کے مجموعی محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 41 فیصد کی نمو ریکارڈ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا

چیمبر آف کامرس کی ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سوداور آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی ..

چیمبر آف کامرس کی ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سوداور آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی ..

فیصل آباد، 3 روزہ شاندارپاکستان انٹیریئرزفرنیچرایکسپو جمعےسے  شروع ہوگی

فیصل آباد، 3 روزہ شاندارپاکستان انٹیریئرزفرنیچرایکسپو جمعےسے شروع ہوگی

پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد

پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد

آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوناخوش آیند ہے، میاں زاہد حسین

آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوناخوش آیند ہے، میاں زاہد حسین

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین

مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق