پی ٹی آئی ، پیٹ کے دھرنوں کا مقصد ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے ،اسحق ڈار ،بعض قوتیں پاکستان کو مستحکم ہوتا نہیں دیکھنا چاہتیں،جب بھی ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوتی ہے تو لانگ مارچ اور دھرنے شروع کر دیئے جاتے ہیں

بدھ 24 ستمبر 2014 22:44

پی ٹی آئی ، پیٹ کے دھرنوں کا مقصد ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے ،اسحق ڈار ،بعض قوتیں پاکستان کو مستحکم ہوتا نہیں دیکھنا چاہتیں،جب بھی ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوتی ہے تو لانگ مارچ اور دھرنے شروع کر دیئے جاتے ہیں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء ) ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کا مقصد ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے، بعض قوتیں پاکستان کو مستحکم ہوتا نہیں دیکھنا چاہتیں، یہی وجہ ہے کہ جب بھی ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوتی ہے اور مثبت نتائج دکھانا شروع کرتی ہے تو لانگ مارچ اور دھرنے شروع کر دیئے جاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے پوری معیشت کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک دھرنے کے رہنماء کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک، ٹیکسوں اور یوٹیلٹی بلز کی عدم ادائیگی کے اعلان اور غیر ملکی زرمبادلہ میں تاخیر سے کاروباری برادری میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

دھرنوں کی وجہ سے معاشی نقصانات کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کو روپے کی قدر میں چار فیصد کمی کے نتییجہ میں 240 ارب روپے کے نقصان کا سامنا ہے، قیمتوں میں عدم استحکام آیا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹس بھی متاثر ہوئی ہیں،وزیرخزانہ نے کہا کہ اقتصادی خودمختاری کے ماحول میں پائیدار اور مجموعی اقتصادی ترقی کا حصول پاکستانی معیشت کے بارے میں حکومت کے تصور کی امتیازی خصوصیات میں شامل ہے۔

حکومت نے پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کا تہیہ کر رکھا ہے اور وہ گزشتہ سٹرسٹھ سال میں اقتصادی ترقی کی راہ میں حائل مشکلات ختم کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی، وزیرخزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت احتساب ' شفافیت اور بدعنوانی کے خاتمے کے اصولوں پر عمل کرکے ملکی اقتصادی صورتحال کو مکمل طور پر تبدیل کر دے گی۔انہوں نے موجودہ حکومت کوورثے میں ملنے والی معیشت کی صورتحال اور اس پر قابو پانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے تفصیلی آگاہ کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت توانائی کی پیداوار میں اضافے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی