سرگودھا ،کنٹونمنٹ بورڈ کے بجٹ 2014-15کی منظوری دیدی گئی

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 23:22

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) کنٹونمنٹ بورڈ سرگودہا کے بجٹ 2014-15کی منظوری دے دی گئی ہے بجٹ کا کل حجم 48کروڑ ہے۔جس میں ساڑھے 22کروڑ روپے ترقیاتی کاموں ،12کروڑروپے تنخواہوں جبکہ 7کروڑ روپے متفرق اخراجات کیلئے رکھے گئے ہیں ۔اس امر کا انکشاف کنٹونمنٹ بورڈسرگودہا کے ایگزیکٹو آفیسر عامر مسعود نے ریڈیو پاکستان سرگودہا کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بجٹ 2014-15میں جاری ترقیاتی سکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروایا جائیگا۔جبکہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت ،گلیوں کی سولنگ کی مزید 50نئی سکیمیں بھی شروع کی جائیں گی۔اسی طرح فاروق کالونی ایکسٹینشن اور مراد آباد کالونی کے درمیان نہر کے قریب نیا ڈسپوزل بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

لیاقت کالونی 49ٹیل میں بھی ڈسپوزل کا منصوبہ مکمل کروایا جائیگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ بجٹ میں سیوریج لائن کی مزید 11سکیموں کے علاوہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کے دو مزید منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔طارق آباد میں بھی ڈسپوزل بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا جبکہ دونافذ ٹیکسوں میں کمی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیدائش سرٹیفیکیٹ کے لیٹ اندراج جرمانہ کی مد میں پچاس روپے کمی جبکہ کاسٹ آف کنسٹرکشن ٹیکس کو بھی کم کر کے نصف کر دیا گیا ہے۔عامر مسعود نے بتایا کہ سلاٹر ہاؤس سے متعلق شکایا ت کے ازالے کیلئے کنٹریکٹ پر ونٹرنیری ڈاکٹر بھرتی کیا جا رہا ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے ریونیو میں اضافے کیلئے ٹھیکہ جات کی نیلامی میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کینٹ ایریا سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تاجروں کو اعتماد میں لے کر جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے جلد ہی یونیورسٹی روڈ سے بلاتفریق آپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔انہوں ے بتایا کہ کینٹ ایریا کے رہائشیوں کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومت نے اربوں روپے کی سکیم شروع کر رکھی ہے۔

جس کی تکمیل کے بعد واٹر سپلائی منصوبہ کنٹونمنٹ بورڈ کے سپرد کر دیا جائے گا۔ اسی طرح وفاقی اور صوبائی حکومتیں کینٹ ایریا میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت میں مصروف عمل ہیں جبکہ آٹھ پارکوں کی از سر نو تزئین وآرائش کیلئے بھی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے ۔ کینٹ ایریا کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے ملٹی نیشنل کمپنیوں کی خدما ت حاصل کی جارہی ہیں ۔ 47پل پر سرگودہاکے یاد گاراعزاز (شاہین) اور (بم) کے ما ڈل آویزاں کر وائے جا ئیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کینٹ ایریا میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اشارے فعال کروائے جارہے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کی نشاندہی پر مین شاہرارت پر سپیڈ بریکر بنائے جارہے ہیں ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ سرگودہا ایک خود مختار ادارہ ہے۔ جو اپنے ذرائع سے ریونیو اکٹھا کر کے عوامی فلاح کے منصوبوں پر خرچ کرتا ہے ۔لہذا عوام محب وطن شہر ی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے ٹیکسز بر وقت جمع کروائیں تاکہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے جاری رہنے والے منصوبوں میں خلل نہ پڑے ۔

انہوں نے کہا شہریوں کی شکایا ت کے ازالے کیلئے کنٹونمنٹ بورڈ سرگودہا کے دفتر میں سہولت سنٹر بنایا گیا ہے۔ شہری 24گھنٹے اس سنٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں ان کی شکایا ت کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائیگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..