اوگرا نے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث پاکستان کی 19بڑی مارکیٹنگ کمپنیوں کو ناجائز منافع خوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کرشوکاز نوٹس جاری کردئیے

بدھ 15 اکتوبر 2014 20:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) اوگرا نے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث پاکستان کی 19بڑی مارکیٹنگ کمپنیوں کو ناجائز منافع خوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کرشوکاز نوٹس جاری کر دئیے۔ 5بڑی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ،کارروائی کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 30سے 40روپے فی کلو کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

دوسری جانب ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کامارکیٹنگ کمپنیوں کو 10دن کا الٹی میٹم دیدیا ہے اور کہا ہے کہ مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمت میں کمی نہ کی تو 25اکتوبر کو خیبر سے کراچی تک سپلائی بند کر دی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر ایل پی جی کی ناجائز بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں کیخلاف نوٹس لیا جسکے بعد اوگرا نے فوری طور پر اعلی سطح کا اجلاس طلب کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین اوگرا سعید خان کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں چےئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر سمیت اوگرا کے تمام اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد اہم فیصلے کیے گئے ، جس میں سب سے اہم فیصلہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے ایل پی جی پلانٹوں پر چھاپے مار کر رنگے ہاتھوں پکڑنا تھاجس کے لیے اوگرا کے انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سہیل احمد طارق نے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کا بلیک مارکیٹنگ کر کے ناجائز منافع خوری کرنے والی کمپنیوں کے خلاف اوگرا کا بھر پور ایکشن ہوا۔ اوگرا نے پاکستان کی 19بڑی ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اوگرا نے ان 19ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔ جس میں صاف واضح ہے کہ ان تمام کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کے دیے جائیں گے اور 5لاکھ جرمانہ بھی کیا جائے گا۔

جس میں سے 5بڑی کمپنیوں کے فوری طور پرلائسنس منسوخ کر نے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چےئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اوگرا کے شوکاز نوٹس کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کا امکان ہے۔آئندہ دنوں میں ایل پی جی کی قیمت میں30سے 40روپے فی کلو کمی واقع ہوگی۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو 10دن کا الٹی میٹم دیا گیا ہے، اگر 10دن میں مارکیٹنگ کمپنیوں نے ناجائز منافع خوری بند نہ کی تو 25اکتوبر سے خیبر سے کراچی تک ایل پی جی کی سپلائی مکمل طور پر بند کر دیں گے اور بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی مافیا نے اب تک غریب عوام کی جیبوں میں 10ارب روپے کا ڈاکہ مار لیا ہے۔ اس بار سردیوں میں ایل پی جی مافیا نے مصنوئی قلت کا ڈرامہ رچاکر ایل پی جی کی قیمت کو تاریخ کی بلند ترین سطح کراس کروانے کا پلان تیار کرلیا۔ انہوں نے کہاکہ اوگرا کے فارمولے کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 100روپے ہونی چاہیے لیکن گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصہ میں قیمت 170روپے سے 180روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

مارکیٹنگ کمپنیاں70سے 80روپے فی کلوزائد قیمت وصول کر رہی ہیں اور ڈسٹری بیوٹرز ، ایل پی جی صارفین، رکشہ ٹیکسی ڈرائیور مہنگی گیس لینے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے اوگراکی جانب سے ایل پی جی مافیا کو لگام ڈالنے پر اظہار تشکر بھی کیا اور اپیل کی ہے کہ ایل پی جی کی قیمت کو سردیوں کے تین ماہ کے عرصے کے لیے اوگرا کے فارمولے کے مطابق 100روپے فی کلو تک فریز(منجمند) کیا جائے تاکہ بااثر کمپنی مالکان کی اجارہ داری ختم ہو جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز