چائنا موبائل پاکستان ٹیرا ڈیٹا پر منتقل،

تیزی سے ترقی کرتی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی چائنا موبائل پاکستان ڈیٹا پر مبنی کاروبار اور ٹیکنالوجی میں اضافے کے لئے ٹیرا ڈیٹا کو استعمال کرے گی

بدھ 15 اکتوبر 2014 21:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) ڈیٹا اینا لیٹک اور مارکیٹنگ ایپلیکیشنز کی بڑی کمپنی ٹیراڈیٹا (NYSE:TDC) اور پاکستان میں تیز ترین ترقی کرنے والی ٹیلی کمیونیکیشنزکی فراہم کنندہ چائنا موبائل پاکستان (CMPak) ، نے اعلان کیا ہے کہ سی ایم پاک اپنے موجودہ ڈیٹا ویئر ہاؤس سسٹم کو ٹیرا ڈیٹا ٹیکنالوجی سے تبدیل کررہی ہے۔چائنا موبائل کمیونیکیشنز کارپوریشن (CMCC) کی 100 فیصد ملکیتی ضمنی کمپنی چائنا موبائل پاکستان، اور پاکستان میں تیزترین ترقی کرنے کے سمیت 3G+4G کی واحد آپریٹر، صارفین کے لحاظ سے پاکستان میں تیسرے نمبر پر ہے، جو مقامی سیلولر مارکیٹ کا قائد ہونے کی خواہش رکھتی ہے۔

اپنے پرانے ڈھانچے میں بہتری کی ایک فوری ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ، اپنے اس جذبے کی تکمیل کے لئے ، تمام قابل بھروسہ ڈیٹا ویئر ہاؤسنگ وینڈرز کی ایک جامع تشخیص کے عمل کے بعد ، سی ایم پاک نے ترقی کی راہ پر آگے بڑھنے اور اپنے ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کے لئے ٹیرا ڈیٹا کے ساتھ شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ اپنے تمام ڈیٹا سے آمدنی کے حصول کے لئے ، سی ایم پاک نے ٹیرا ڈیٹا ایکسٹریم ڈیٹا پلیٹ فارم 1700 بمعہ بھاری اسٹوریج کی صلاحیت اور گہری تجزیاتی صلاحیت اور ایک ٹیرا ڈیٹا ویئر ہاؤس اپلائنس 2750 برائے ہائی پرفارمنس اینا لیٹکس خریدا ہے۔

ٹیرا ڈیٹا بھی منصوبہ بندی، نفاذ اور تعیناتی سمیت منظم خدمات کی مشاورت فراہم کرے گا۔ٹیرا ڈیٹا پاکستان ، افغانستان اور بنگلہ دیش کے منیجنگ ڈائرکٹر ، خرم راحت نے اس نئی شراکت داری کی دستخطوں کی تقریب میں کہا کہ ” نئے مسائل سے نمٹنے اور نئے مواقع کا فائدہ اٹھانے کے لئے کے لئے نیا طریقہ درکار ہے ۔ صارفین کے لئے انتظام کرنے والے زیادہ تر ڈیٹا ویئر ہاؤسزوائس ریونیو اور صارفین کے کسی دوسری سروس اختیار کرلینے کے عمل میں کمی لانے کا انتظام کرتے ہیں، مگر اسمارٹ فونز اور 4G نیٹ ورکس کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈیٹا انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

“ انہوں نے مزید کہا کہ ” ہماری حکمت عملی ٹیرا ڈیٹا کے نصب شدہ ”روائتی اینالیٹکس“ کو اس کی حدود سے آگے لے جاتے ہوئے next-generation سہولیات کی صلاحیتوں کے قابل بنانا ہے تاکہ وہ جدت کے قابل ہوسکے، اس سے کمیونیکیشنز سروسز کے فراہم کنندگان کو ڈیجیٹل سروسزمیں صارفین کے کسی دوسری سروس کو اختیار کرلینے کے عمل میں کمی لانے کا انتظام کرنے اور نئی کاروباری قدر کی تخلیق، نئی مصنوعات اور خدمات کی فراہمی، ڈیٹا سے آمدنی کا حصول اور آئندہ تمام صارفین کو اعلیٰ ترین سہولیات کی پیشکش میں معاونت ہوگی۔

“سی ایم پاک کے چیف انفارمیشن آفیسر، نیاز اے ملک نے اس موقع پر کہا کہ ”ہمیں ٹیرا ڈیٹا کی ڈیٹا ویئر ہاؤسنگ کی صلاحیتوں پر پورا یقین ہے۔ یہ نئی سرمایہ کاری آئی ٹی کو مزید مستعد کردے گی ، اور اس بات کا تعین کرے گی کہ ہم اپنے ڈیٹا کو کس طرح صرف کریں اور اسے اپنی فیصلہ سازی میں کس طرح استعمال کریں۔اس سے ہمارے اسٹیک ہولڈرز کو بھی فوری فیصلہ کرنے اور آئندہ کے رجحانات کی پیش گوئی کی جامع صلاحیت فراہم ہوگی۔

ان صلاھیتوں سے سی ایم پاک کو ایک ایسی اسٹریٹیجک (حکمت عملی سے بھر پور) برتری فراہم ہوگی جس سے کاروبار میں معاونت ہوگی اور مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی۔“سی ایم پاک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈاکٹر فین ینجن نے اسٹریٹیجی پر مبنی اس فیصلے کے بارے میں کہا کہ ” ہمارے سامنے کئی آپشن تھے ، جن میں سے ہم نے ٹیرا ڈیٹا کو اپنے صارفین پر زیادہ توجہ مرکوز کر تے ہوئے کام کرنے والا اور تمام تر بہتری، ترقی اور بہتر نتائج کے لئے ٹیکنالوجی سے فوائد کے حصول میں معاون پایا۔ ہمیں توقع ہے کہ ٹیرا ڈیٹا کے ساتھ ہمارے آئندہ تعلقات طویل المدتی ہوں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی