ایف پی سی سی آئی کے لئے تاریخی لمحات، فیڈریشن چیمبر پنجاب آفس کے لئے اپنی بلڈنگ خرید لی گئی ہے‘عرفان اقبال شیخ

جمعرات 26 مئی 2022 22:56

ایف پی سی سی آئی کے لئے تاریخی لمحات، فیڈریشن چیمبر پنجاب آفس کے لئے اپنی بلڈنگ خرید لی گئی ہے‘عرفان اقبال شیخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی) کے صدر عرفان اقبال شیخ ،ریجنل چیئرمین محمد ندیم قریشی کی کاوشوںاور سابق صدر و چیئرمین بی ایم پی گروپ میاں انجم نثارکی خواہش پر پنجاب کی بزنس کمیونٹی کے لئے ایف پی سی سی آئی لاہور کی نئی بلڈنگ خرید لی گئی اور بیانے کے طور پر ایڈونس رقم ادا کر دی گئی۔

اس موقع پر محمد ندیم قریشی نے کہاکہ آج کا دن فیڈریشن چیمبر کی تاریخ کا یادگار دن ہے۔الحمداللّہ،فیڈریشن پنجاب ریجنل آفس کرائے کی بلڈنگ سے اپنی ملکیتی بلڈنگ میں منتقل ہونے جا رہا ہے۔انشاء اللہ اگلے دو ماہ میں نئی بلڈنگ کو تزئین و آرائش کرکے آفس کو نئی بلڈنگ میں منتقل کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گزشتہ تقریباًً چالیس سال سے ایف پی سی سی آئی کا آفس کرایہ کی بلڈنگ میں اپنے فرائض سر انجام دے رہاتھا۔

نئی بلڈنگ کی خریداری تمام ECاورGBممبران کے تعاون سے ممکن ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کاروباری افراد کے لیے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں سہولت سنٹر قائم کیا جائے گا۔ محمد ندیم قریشی نے مزیدکہاکہ میں خصوصی طور پر فیڈریشن چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ کا مشکورہوں کہ انہوں نے ایف پی سی سی آئی لاہور کی نئی بلڈنگ خریدنے میں ہماری معاونت کی اور میں تمام ایسوسی ایشنز و چیمبرز بالخصوص پنجاب کے متعلقہ ایسوسی ایشنز و چیمبرز کے دوستوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا   سیالکوٹ میں  اعوان سپورٹس  پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا سیالکوٹ میں اعوان سپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ

وفاقی وزیر برائے اقتصادی  اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات،  اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات، اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے،ثناء ..

خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے،ثناء ..