سندھ حکومت نے کراچی میں مسافر بسوں میں 7فیصد کمی کا اعلان کر دیا

بدھ 5 نومبر 2014 20:30

سندھ حکومت نے کراچی میں مسافر بسوں میں 7فیصد کمی کا اعلان کر دیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے اعلان کے بعد سندھ حکومت نے کراچی میں مسافر بسوں میں 7فیصد کمی کا اعلان کر دیا ،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور بس مالکان کے درمیان مذکرات بلانتیجہ ختم ،بس مالکان نے ایک دن کی مہلت مانگ لی،سندھ حکومت نے آج(جمعرات) سے نئے کرایوں پر عمل درآمد کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں 9روپے سے زائد جبکہ ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے سے زائد کمی کر دی گئی تاہم کراچی میں مسافر بسوں میں تاحال کمی نہیں کی گئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔بدھ کو صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز جاکھرانی اور صدر ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری کے درمیان مذکرات ہوئے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز جاکھرانی نے کہا کہ انٹرسٹی کرایوں میں سات فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا آج(جمعرات) سے انٹر سٹی بس میں کرائے کم کر کے وصول کئے جائیں گے۔ نئے کرایوں کا اطلاق اے سی اور نان اے سی بسوں پر لاگو ہوگا۔ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور صدر ٹرانسپورٹ اتحاد کے درمیان مذکرات میں کرائے کم کرنے کا کوئی فیصلہ نہ ہوسکا ۔

ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹ اتحاد نے سندھ حکومت سے ایک دن کی مہلت مانگ لی ہے۔ صدر ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری نے کہا ہے کہ آج(جمعرات) کو جنرل باڈی اجلاس کے بعد کرایوں کے حوالے سے صوبائی حکومت کو آگاہ کریں گے ۔صدر ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری نے موقف اختیار کیا کہ ڈیزل کی قیمت 93 روپے یا اس سے کم ہو جائیں تو کرائے کم ہو سکتے ہیں جب کہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز جاکھرانی نے کہاکہ ہم گن پوائنٹ پر کرایہ کم نہیں کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے فیصلہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد اس کا فائدہ عوام تک پہچانا چائیے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا