رائس ایکسپورٹرزکے وفد کی سیکرٹری صنعت سندھ نجب الدین ساہتو سے ملاقات

بدھ 17 اگست 2022 22:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آ ف پاکستان REAPکے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سینیئر وائس چیئرمین محمد انور میانور کی سربراہی میں سیکریٹری صنعت و تجارت حکومت سندھ نجب الدین ساہتو سے انکے دفتر میں ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں چاول کی بر آمدات سے متعلق مختلف معاملات زیر بحث لائے گئے۔ اس موقع پر ایڈشنل سیکریٹری صنعت و تجارت حکومت سندھ آغا فخر حسین کے علاوہ ممبر مینیجنگ کمیٹی REAPڈاکٹر محمد حفیظ ، سابق چیئرمین REAPرفیق سلیمان ، سابق ممبران مینیجنگ کمیٹی اشفاق غفار ، عثمان شیخ، محمد فاروق چوہدری ، قمر رضا شوکت بھی موجود تھے ۔

سیکریٹر ی صنعت و تجارت حکومت سندھ نے لاڑکانہ میں ایگرو بیسڈ انڈسٹری کیلئے 200ایکڑ کے صنعتی پلاٹ کی پیشکش کی ہے ۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ انہوں نے چاول کی صنعت کیلئے کراچی میں 500ایکڑ اراضی کو ایئر مارک کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔مزید یہ کہ انہوں نے اور ایڈیشنل سیکریٹری صنعت و تجارت حکومت سندھ نے چاول کے بر آمدکنندگان کیلئے لاڑکانہ اور دیگر شہروں میں چاول کے ایکسپورٹ زونز کے قیام کیلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

انہوںنے REAPکو لاڑکانہ میں بین الاقوامی سطح کی نمائش منعقد کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام میں بلاول بھٹو کو مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی دعوت دی جائے اور REAPکا وفد بلاول بھٹو صاحب اور جام اکرام اللہ دھاریجو صوبائی وزیر صنعت و تجارت حکومت سندھ سے ملاقات کر کے اپنی تجاویز پیش کرے تاکہ چاول کی بر آمد ات کے شعبے کی ترقی کیلئے سندھ حکومت کی خصوصی سپورٹ حاصل کی جاسکے۔ملاقات کے اختتام پر محمد انور میانو ر نے سیکریٹری صنعت و تجارت حکومت سندھ نجب الدین ساہتو کو REAPکی یادگاری شیلڈ اور کھجوروں کا تحفہ پیش کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی  کی مد میں  وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

عالمی بینک کے  نائب صدر برائے جنوبی ایشیا   مارٹن ریزر  پاکستان پہنچ گئے

عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے

ملک میں  فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر  53 فیصد کی کمی

ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد کی کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں پیر کی دوپہر تک   1077.08    پوائنٹس کا  اضافہ ،  100 انڈکس  72979.17 پوائنٹس  پر پہنچ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے  محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..