چینی سرمایہ کاری سے پاکستان اور چین کی دوستی اور بھی مضبوط ہو گی، ملک میں سیاسی استحکام میں اضافہ ہو گا،دنیا صنعتی انقلاب کے بعد سائنس اور کے انقلابی دور سے گزر رہی ہے ، لیپ ٹاپ کی تقسیم سے نوجوانوں کے مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جن کے دماغ بہتر آئیڈیاز بنائے گی جدید ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی ممکن نہیں،

وفاقی وزیر پلاننگ و ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا تقریب سے خطاب

پیر 24 نومبر 2014 23:39

نارووال( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) وفاقی وزیر پلاننگ و ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کاری سے پاکستان اور چین کی دوستی اور بھی مضبوط ہو گی، ملک میں سیاسی استحکام میں اضافہ ہو گا،دنیا صنعتی انقلاب کے بعد سائنس اور کے انقلابی دور سے گزر رہی ہے ، لیپ ٹاپ کی تقسیم سے نوجوانوں کے مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جن کے دماغ بہتر آئیڈیاز بنائے گی جدید ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

وہ پیر کو سپورٹس جمنیزیم ہا ل میں حکومت پنجاب کی طرف سے ذہین طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا صنعتی انقلاب کے بعد سائنس اور کے انقلابی دور سے گزر رہی ہے ۔قوم کے ذہین طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کر کے نوجوان نسل کو ترقی یافتہ دنیا کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا حکومت کے انقلابی ویثرن کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

خوابوں کی تعبیر کے لئے محنت کے ساتھ اللہ سے رشتہ مضبوط کرنا ہوگا کسی بھی ملک کی ترقی انکی پالیسیوں کا تسلسل ہوتا ہے کنٹینر پر کھڑے ہو کر تبدیلی نہیں آتی تحریک انصاف والے پہلے خیبر پختونخواہ میں تبدیلی لائیں۔ تیس نومبر سے کوئی خطرہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر تبدیلی لانی ہے تو پہلے جہالت ، غربت، دہشت گردی اور بے روز گاری کو گو کہنا ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ ذہین طلبہ و طالبات پاکستان کا سرمایہ ہیں انکو تعلیم کی سہولیات کی فراہمی اور لیپ ٹاپ کی تقسیم سے نوجوانوں کے مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جن کے دماغ بہتر آئیڈیاز بنائے گی جدید ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے ا حکومت پاکستان آئندہ سالوں میں پورے پاکستان میں لیپ ٹاپ تقسیم کرے گی اور ہر ضلع کے اند ریونیورسٹی بنائی جائے گی ۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ ہم نے ملک سے وی آئی کلچر کے خاتمے کا آغاز کر دیا ہے اور اب وی آئی پیز کوئی خاص طبقہ اشرافیہ نہیں بلکہ وطن عزیز کے ذہین ،ہونہار اور محنتی طلباء طالبات ہمارے وی آئی پیز ہیں اور آج کی تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف اوروزیر اعلیٰ شہباز شریف کی پالیسی کے عین مطابق آج پولیس کا چاک وچوبند دستہ ہمارے ان ذہین طلباء طالبات کو سلامی دے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے ضلع نارووال میں یونیورسٹی آف گجرات اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے نارووال کیمپسز کے آغاز، کامرس کالج نارووال کی اپ گریڈیشن اور ضلع بھر میں لاہور کے معیار کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے ذریعے ضلع نارووال میں انقلاب بر پا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپس کی فراہمی کر کے ان پر کوئی احسان نہیں کر رہی بلکہ اس تمام عمل میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو اولیت دی گئی ہے ۔

ان لیب ٹاپس کے استعمال سے طلباو طالبات کو اپنی علمی صلاحیتوں کومزید اجاگر کرنے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ دنیا اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید ترین تحقیقات تک فوری اور باسہولت رسائی میں مدد ملے گی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت تعلیم کے میدان میں کوالٹی ایجوکیشن کو فروغ دینے کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کی بہتر تعلیمی تربیت کے ساتھ ساتھ انکی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دیں۔

ڈی سی او نارووال سید نجف اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر کی ذاتی کوششوں کی وجہ سے ضلع نارووال نے تمام شعبوں ،بالخصوص شعبہ تعلیم میں جوترقی کی ہے ،اپنی مثال آپ ہے۔ ڈی سی اونے وفاقی وزیرکو بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے مکمل میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ضلع نارووال کے 1584 ذہین طلباء و طالبات کویہ لیپ ٹاپ دیئے جار ہے ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی