کراچی ،حکومت سے مذاکرات کے بعد فش ہاربر پر ہڑتال ملتوی ہونے کے باوجود ماہی گیروں کا اشتعال کم نہ ہوسکا

جمعہ 28 نومبر 2014 23:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) حکومت سے مذاکرات کے بعدکراچی فش ہاربر پر ہڑتال ملتوی ہونے کے باوجود ماہی گیروں کا اشتعال کم نہیں ہوسکا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے ٹریش فش پر پابندی لگا دی ہے اور پہلے مرحلے میں کورنگی میں مرغیوں کے چارہ بنانے والی فیکڑیوں کو اس بنا پربند کر دیا تھا کہ اس میں استعمال ہونے والی مچھلی انتہائی چھوٹے سائز کی ہے جس کی وجہ سے ان کی نسل کشی ہو رہی ہے اسی طرح فش ہاربر پر آنے والی لانچوں کو بھی مال اتارنے سے روک دیا گیا تھا، جبکہ ماہی گیروں کا موقف تھا کہ ان کی لانچیں اجازت لے کر گئی ہیں اس لئے اسے روکنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

اس سلسلے میں سابق وزیر فشریز و سابق چیر مین فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی(ایف سی ایس) ،رکن سندھ اسمبلیحاجی شفیع محمد جاموٹ نے بتایا کہ حکومت نے ایک ماہ کی مہلت دی ہے کہ اس دوران اپنے جالے صحیح کر لیں اور انھیں ڈائمنڈ کے بجائے اسکوائر شیپ میں رکھیں اور چھوٹی مچھلی 35فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاھیے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اصل نسل کشی بھولے اور گجے جالوں کی وجہ سے ہوتی ہے لیکن اس کو استعمال کرنے والوں کو پکڑتے ہوئے حکومت کی ٹانگیں کانپتی ہیں کیونکہ ان جالوں کے اکثر مالک حکومت میں بیٹھے ہوئے انتہائی اثرورسوخ کے مالک ہیں کچھ مالکان اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے ماہانہ اخراجات برداشت کرتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ان لوگوں کو بھی متبادل روزگار فراہم کیا جائے جیسا کہ آج کل دوسرے ملکوں میں ہورہا ہے کہ وہاں گیج دیا جاتاہے جس میں مچھلی کے بچے پالے جاتے ہیں اور انھیں بیچ کر زرمبادلہ بھی کمایا جاتا ہے اس سلسلے میں حکومت کو چاھیے کہ ماہی گیروں کو مکمل معلومات کے ساتھ تربیت بھی فراہم کرے۔اس سلسے میں ماہی گیروں کے نمائندے اور ایف سی ایس کراچی فش ہاربر منتخب ڈائریکڑ سلیم دیدگ نے کہا کہ متبادل روزگار فراہم کیے بغیر کسی ماہی گیر کو بے روزگار نہیں ہونے دیں گے، کروڑوں کی کرپشن میں بھی ملوث سوسائٹی کے چیرمین اور وائس چیرمین بغیر کسی الیکشن کے غیر قانونی طور پر بندوق کے زور پر بیٹھے ہوئے ہیں جو سوسائٹی کے قوانینکی شدید خلاف ورزی ہے لیکن ہماری تمام تر درخواستوں کے باوجود حکومت کوئی کاروائی نہیں کر رہی جس سے حکومت سندھ کی گورنس پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ غیر قانونی چیرمین حال ہی میں کینیڈا گئے ہیں ان کے بارے میں اطلاعات آرہی ہیں کہ وہ مبینہ طور پر 20 کروڑ روپے ہنڈی کے ذریعے باہر لے گئے ہیں جس کی انکوائری کے لئے ہم نے ایف آئی اے کو درخواست دے دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر حکومت سندھ ا ن تمام غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے تو اسے چاہیے کہ فوری طور پر ایف سی ایس میں غیر قانونی چیرمین اور وائس چیرمین کو ہٹا کر اور انھیں گرفتار کر کے ان پر مقدمات چلائے جائیں تاکہ لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جاسکے ورنہ ماہی گیر بھرپور احتجاج کریں گے اور فش ہاربر مکمل طور پربند کردیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..