پ*کراچی چیمبر آج شام پانچ بجے تک ممبرشپ کی تجدید کے لیے کھلا رہے گا

جمعرات 30 مارچ 2023 19:00

؁کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2023ء) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آج 31 مارچ 2023 بروز جمعہ شام پانچ بجے تک ممبرشپ کی تجدید کے لیے کھلا رہے گا جو کہ رکنیت کی تجدید کا آخری دن ہے۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس وقت کراچی چیمبر میں سال2023-24 کے لیے رکنیت کی تجدید کا عمل جاری ہے اور چونکہ جمعہ کو رکنیت کی تجدید کی آخری تاریخ ہے لہذا کے سی سی آئی کی انتظامیہ نے صبح 9:30بجے سے شام 5:00بجے تک رکنیت کا شعبہ صرف تجدید کے لیے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دوپہر 12:30 بجے سے 2:00 بجے تک وقفہ برائے نماز جمعہ ہوگا۔

کے سی سی آئی کی جانب سے سالانہ ممبرشپ کی تجدید کے حوالے سے پہلے ہی ممبران کو ایس ایم ایس ، ای میل اور خطوط ارسال کیے جاچکے ہیں جن میں ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سال 2023-24 کے لیے اپنی سالانہ ممبرشپ کی تجدید مقررہ تاریخ تک کروالیں۔

(جاری ہے)

ممبرشپ کی تجدید کے لیے مقررہ فیس کے ہمرا ہ انکم ٹیکس ریٹرن اور اگر قابلِ اطلاق ہو تو سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانا ہوگا۔

مقررہ تاریخ تک تجدید نہ کرانے پر ممبرشپ معطل کردی جائے گی جس کے نتیجے میںدرخواست گزار کو ممبرشپ حاصل کرنے کے پورے عمل سے دوبارہ گزرنا ہوگا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کراچی چیمبر نے فیس کی ادائیگی کے طریقہ کار کو سہل بناتے ہوئے فیس جمع کروانے کے لئے مختلف آپشنز دیئے ہیںلہذا ممبران تجدید کی فیس آن لائن بینکنگ کے ذریعے، میزان بینک یا فیصل بینک کی کسی بھی برانچ میں یا یو پیسہ ایپ کے ذریعے بھی جمع کرواسکتے ہیں اور پے آرڈر کے صورت میں فیس کراچی چیمبرمیں بھی جمع کروائی جاسکتی ہے تاہم جمع کی گئی رقم کی رسید بمع انکم ٹیکس ریٹرن کے ہمراہ کے سی سی آئی میںبھیجنا لازمی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا