ایس ای سی پی نے اسلامی فنانس کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کیلئے سپشلائزڈ ڈ یپاٹمنٹ قائم کر دیا

بدھ 11 فروری 2015 23:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء ) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے اسلامی مالیاتی مارکیٹ کا قیام اور اس کے فروغ اور اسلامی فنانشل کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کے لئے سپشلائزڈ اسلامک فنانس ڈیپارٹمنٹ قائم کر دیا ہے۔ اسلامی مالیاتی مارکیٹ کے لئے شرعی ریگولیشن بنانا، ان پر عمل درآمد کے لئے فریم ورک وضح کرنا، اسلامی پراڈکٹ ڈیزائن کرنا ، اسلامی مالیاتی مارکیٹ سے متعلق آگاہی پیدا کرنے اور ملک میں اسلامی سیکورٹیز مارکیٹ کے قیام کے لئے اقدامات کرنا اسلامک فنانس ڈیپارٹمنٹ کے فرائض میں شامل ہو گا۔

ملک میں اسلامی مالیاتی مارکیٹ کا فروغ اور اسلامی پراڈکٹ جیسے کہ مضاربعہ ، نان بینکنگ فنانس ، تکافل اور نان فنانشل کمپنیز کو ریگولیٹ کرنا ایس ای سی پی کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ای سی میں قائم کردہ اسلامک فنانس ڈیپارٹمنٹ اسلامی فنانشل مارکیٹ میں متعارف کی جانے والی پراڈکٹ اور خدمات میں شرعی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گا۔

یاد رہے کہ 1970میں حکومت پاکستان نے بینکنگ کمپنیز آرڈیننس 1962میں ترامیم متعارف کروا کراور1980میں مضاربعہ کمپنیز اینڈ مضاربعہ آرڈیننس جاری کر کے سود کے خاتمے کے لئے اہم اقدامات کئے تھے۔ ملک میں مضاربعہ کمپنیوں کا قیام ملک میں اسلامی مالیاتی مارکیٹ کے قیام کی جانب پہلا قدم تھا جس کے بعد اسلامک بینک، تکافل ، اسلامک میوچل فنڈاور اسلامی پینشن فنڈز بھی متعارف کروائے گے۔ اس وقت پاکستان میں کل اسلامی فنانشل ایسٹ کا اندازہ سترہ سو ارب روپے ہے جو کہ کل بینکنگ سیکٹر کا دس فیصد ہے ۔ کل اسلامی فنانشل ایسٹ میں سے چالیس فیصد کو ایس ای سی پی ریگولیٹ کرتا ہے جس میں میوچل فنڈز، مضاربعہ ، پنشن فنڈز، تکافل اور سکوک شامل ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ