پاک ترک بزنس مین ایسوسی ایشن کا دفتربہت جلد فیصل آباد میں قائم کر دیا جائیگا ،ندا یلماز،

ترکی پاکستانی تاجروں کو دوسری عالمی منڈیوں میں متعارف کرانے میں بھی اپنا برادرانہ کردار ادا کرے گا،سیکرٹری جنرل اک ترک بزنس مین ایسوسی ایشن

جمعہ 27 فروری 2015 23:21

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) پاک ترک بزنس مین ایسوسی ایشن کا دفتربہت جلد فیصل آباد میں قائم کر دیا جائیگا جس کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ترکی پاکستانی تاجروں کو دوسری عالمی منڈیوں میں متعارف کرانے میں بھی اپنا برادرانہ کردار ادا کرے گااسکے علاوہ تعلیمی فروغ کیلئے فیصل آباد میں بین الاقوامی معیار کا سکول بھی قائم کیا جائیگا جس میں طلبہ کو مفت تعلیم اور وظائف دیئے جائینگے یہ بات پاک ترک بزنس مین ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ندا یلماز نے کینال روڈ پر واقع ہیپی لیک پینٹس کے شو روم میں صدرانجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکا کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عصرانہ میں شرکاء کو ٹسکون ورلڈ ٹریڈ بریج 2015 کے بارے میں پریذینٹیشن دیتے ہوئے بتائی جو 17-18 مارچ کو ترکی کے شہر استنبول میں ہو رہا ہے اس موقع پر ہیپی لیک پینٹس کے مینجنگ ڈائریکٹر خواجہ خالد رزا ق سکا، خواجہ ساجد رزاق سکا، ڈائریکٹرزخواجہ عماد خالد سکا، خواجہ احمد شاہد سکا، انجمن تاجرا ن سٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ ، سینئر تاجر رہنما حاجی اسلم بھلی ، شیخ سعید ، حاجی ندیم وہرہ، شوکت اللہ ظہیر رامے ایاز ترین خان، میاں اشرف مٹھو،چوہدری اعجاز،رانا اشفاق خاں اور چیمبرآف کامرس کے سینئر نائب صدر شیخ ندیم اللہ والا موجود تھے ندا یلمازنے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات مثالی ہیں تاہم ابھی تک ان سے پوری طرح معاشی اور اقتصادی فوائد حاصل نہیں کئے جا سکے انہوں نے بتایا کہ پاک ترک بزنس مین ایسوسی ایشن پاکستان سے برآمدات بڑھانے کیلئے کوشاں ہے جبکہ ترکی کے ذریعے پاکستانی برآمد کنندگان کو دوسرے ملکوں تک بھی رسائی کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں انہوں نے بتایا کہ اس سال ٹسکون کا محور ٹیکسٹائل ہے جس میں ریڈیمیڈ ، ٹیکسٹائل ، لیدر ، ہوم ٹیکسٹائل متعلقہ تاجر و ں اورصنعتکاروں ٹیکسٹائل برآمدکنندگان کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی جائیگی اس میں 130 ملکوں کے 14000 شرکاء کی آمد متوقع ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمدکنندگان اس موقع پر اپنی برآمدات کو متعارف کرانے اور برآمدی آرڈر حاصل کرنے کیلئے بھی اقدامات کر سکیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ