مخلوط حکومت کے لئے معاشی صورتحال بہتربنانا مشکل ہوگا،میاں زاہدحسین

سیاسی عدم استحکام جاری، ملکی معیشت مسیحا کی راہ تک رہی ہے،مختلف شعبوں میں اصلاحات اورنجکاری کا عمل متاثر ہوسکتا ہے،چیئرمین نیشنل بزنس گروپ

پیر 12 فروری 2024 17:36

مخلوط حکومت کے لئے معاشی صورتحال بہتربنانا مشکل ہوگا،میاں زاہدحسین
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو مکمل اور واضح اکثریت نہ ملنا تشویش ناک ہے۔ اب مخلوط حکومت بنے گی جس سے سیاسی ومعاشی صورتحال میں بہتری کی امید کم ہوگئی ہے۔

مخلوط حکومت کی وجہ سے ٹیکس اصلاحات کی رفتارکم اورنجکاری کا عمل رک سکتا ہے جس سے ناکام سرکاری کمپنیاں سالانہ کھربوں روپے کا نقصان کرتی رہیں گی، بجلی اور گیس کے نقصانات جاری رہیں گے اورعوام ان سب کا بوجھ اٹھاتی رہے گی۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مخلوط حکومت معیشت اورعوام کومشکلات سے اس طرح نہیں نکال سکے گی جس کی ضرورت ہے، اسکی زیادہ توجہ اتحادیوں کی نازبرداریوں اور سیاسی مخالفین سے نمٹنے پرہوگی جبکہ معیشت مسیحا کی تلاش میں سسک رہی ہے۔

(جاری ہے)

اب عوام اورمعیشت کا نظراندازہونا یقینی ہے۔ کئی افراد کوخدشہ ہے کہ نئی حکومت موجودہ نگران حکومت کے سخت فیصلوں کوبرقراررکھ سکے گی یا نہیں جوملک کے معاشی مستقبل کے لئے بہت ضروری ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی نے عوام کوتین سویونٹ بجلی مفت دینے جبکہ ن لیگ نے عوام کودوسویونٹ سستی بجلی دینے کا وعدہ کیا تھا۔

ان وعدوں پرعمل درآمد کیونکرہوگا اورایسے وعدے کرنے والے آئی ایم ایف کی ایماء پربجلی مزید کیسے مہنگی کریں گے۔ سیاسی جماعتوں کی سنجیدگی کا اندازہ لگانے کے لئے یہ امرکافی ہے کہ کسی پارٹی نے اپنے منشورمیں آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کا زکرتک نہ کیا جبکہ زمینی صورتحال یہ ہے کہ عالمی ادارے کے نئے پروگرام کے بغیرملکی بقا ناممکن ہے۔

مخلوط حکومت کے پیش نظرسیاسی جماعتیں اپنے بلند بانگ دعوے اور وعدے پورے نہیں کر سکیں گی۔ پاکستان کی سیاسی قوتیں بشمول پی ٹی ائی اور ادارے زیادہ دیرتک تلخ اقتصادی حقائق کونظراندازنہیں کرسکیں گے۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہ نئی حکومت کوہرحال میں برآمدات بڑھانا ہونگی کیونکہ نئے قرض کے زریعے پرانا قرض اتارنے کی پالیسی زیادہ دیرتک نہیں چل سکتی ہے۔ ٹیکس کے نظام کوبھی بہتربنانا ہوگا تاکہ عوام پربوجھ بڑھائے بغیرحکومتی آمدنی میں اضافہ کیا جاسکے کیونکہ اس وقت قرضے آمدن سے زیادہ بڑھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ٹیکس ٹوجی ڈی پی کے نتاسب کوکم ازکم دگنا کرنا ضروری ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھ گئی، فی تولہ سونا900روپے مہنگا

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھ گئی، فی تولہ سونا900روپے مہنگا

ایل پی جی مافیا نے قیمت میں 20روپے تک بلا جواز اضافہ کردیا

ایل پی جی مافیا نے قیمت میں 20روپے تک بلا جواز اضافہ کردیا

شہباز شریف ملکی معیشت کو ترقی کی راہوں پہ گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘خادم حسین

شہباز شریف ملکی معیشت کو ترقی کی راہوں پہ گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘خادم حسین

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر0.5 فیصد کی معمولی کمی، فروری ..

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر0.5 فیصد کی معمولی کمی، فروری ..

ہرشہری کومعیشت  میں شرکت کے لیے  درکارمعلومات اورآلات کی فراہمی کے ذریعے  بااختیاربنانا  ہمارا مشن ہے، ..

ہرشہری کومعیشت میں شرکت کے لیے درکارمعلومات اورآلات کی فراہمی کے ذریعے بااختیاربنانا ہمارا مشن ہے، ..

سعودی فوڈ شو میں شرکت  کے لئے (کل ) تک  درخواستیں     جمع کرائی جاسکتی ہیں، ٹی ڈی اے پی

سعودی فوڈ شو میں شرکت کے لئے (کل ) تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں، ٹی ڈی اے پی

سی پیک چین اور پاکستان کے درمیان سدا بہار دوستی کا واضح ترجمان بن چکا ہے،محمد ضمیر اسدی

سی پیک چین اور پاکستان کے درمیان سدا بہار دوستی کا واضح ترجمان بن چکا ہے،محمد ضمیر اسدی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،  100 انڈیکس میں 612  پوائنٹس اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 612 پوائنٹس اضافہ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طورپر استحکام  دیکھنے میں آیا،پی بی ایس

ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طورپر استحکام دیکھنے میں آیا،پی بی ایس

جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں سالانہ بنیادوں پر 72.2 فیصد کااضافہ

جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں سالانہ بنیادوں پر 72.2 فیصد کااضافہ

پی ایس او  کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں   15فیصد کی کمی ریکارڈ

پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 15فیصد کی کمی ریکارڈ