زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ

جمعرات 2 مئی 2024 14:34

زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ہوئی ۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 19 اپریل 2024 کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کا حجم 8980 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 1.5 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 9121 ارب روپے ریکارڈکیاگیا ۔

جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک زیر گردش کرنسی کے حجم میں 1.8 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 19 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زر وسیع (ایم ٹو) کاحجم 33324 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.3 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں زر وسیع کا حجم 33430 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔

(جاری ہے)

جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک زروسیع میں مجموعی طورپر 5.7 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق 19 اپریل کو ختم ہونےوالے ہفتہ میں بینکوں کے پاس محفوظ ڈیپازٹس کا حجم 24222 ارب روپے ریکارڈکیاگیا ہے جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.2 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 24162 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔ جاری مالی سا ل کے آغاز سے لے کر اب تک بینکوں کے ڈیپازٹس میں 8.8فیصد کااضافہ دیکھنے میں آیاہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,600 روپے  اضافہ ریکارڈ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان جاری، 100 انڈکس 266.71 پوائنٹس  اضافہ کے بعد 74930.69 پوائنٹس پر بند

مشینری گروپ کی درآمدات میں   مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 39 فیصد کااضافہ

سٹیل سیکٹر کو تباہی سے بچانے کےلئے پالیسی فریم ورک کو معقول بنانا، ریگولیٹرز کی استعداد کار میں اضافہ ..

ٹیکسٹائل مصنوعات  کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پر0.2 فیصدکی معمولی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں   مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر2 فیصدکی کمی ریکارڈ

ہنڈا کا الیکٹرک گاڑیوں  میں سرمایہ کاری کو 2030 تک   65 بلین ڈالر کرنے   کا اعلان

ہوم انڈسٹری کے فروغ  کے لیے  کم شرح سود پر قرضے فراہم کرکے معاشی اعشاریوں میں  بہتری لائی جاسکتی ہے،صدر ..

وفاقی وزیر تجارت کی زیرصدارت پاکستان کی برآمدی اور کاروباری شعبوں میں اہم مسائل کے حل کے لیے  اہم  اجلاس

پاکستان کی معاشی خود مختاری اور بقا کا دارو مدار برآمدات میں اضافے پر ہے،برآمدی شعبے کوتمام سہولتیں ..

علی ناصر رضوی کے آنے کے بعد اسلام آباد میں کرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ،  احسن ظفر بختاوری

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 24 روپے کلو اضافہ